• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 3 ستمبر 2026

خدا سب کچھ جا نتا ہے ۔

اشاعت کی تاریخ 3 ستمبر 2026

ممکن ہے اس وقت آپ غم اور موت کی وادی سے گزر رہے ہوں۔اور شاید آپ مایوسی میں سوچ رہے ہوں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔ اب کوئی اُمید باقی نہیں۔آج خُداوند اسی وادی میں آپ کے ساتھ چل رہا ہے۔جیسے وہ حزقی ایل کے ساتھ چلا تھا۔

'خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر تھا اور اُس نے مُجھے اپنی رُوح میں اُٹھا لِیا اور اُس وادی میں جو ہڈِّیوں سے پُر تھی مُجھے اُتار دِیا۔ اور مُجھے اُن کے آس پاس چَوگِرد پِھرایا اور دیکھ وہ وادی کے مَیدان میں بکثرت اور نِہایت سُوکھی تھِیں۔ اور اُس نے مُجھے فرمایا اَے آدمؔ زاد کیا یہ ہڈِّیاں زِندہ ہو سکتی ہیں؟ مَیں نے جواب دِیا اَے خُداوند خُدا تُو ہی جانتا ہے۔ 'حزقی ایل  37: 1-  3.

اس حصے میں خدا حزقی ایل سے ایک سوال کرتا ہے۔ کیا یہ ہڈیاں پھر زندہ ہو سکتی ہیں۔اسی طرح آج وہ آپ سے بھی پوچھتا ہے۔ کیا تم یقین رکھتے ہو کہ یہ ہڈیاں دوبارہ زندہ ہو سکتی ہیں۔ کہ میں معجزہ کر سکتا ہوں۔

جب خدا اس طرح کا سوال کرتا ہے تو وہ جواب پہلے ہی جانتا ہے۔ حزقی ایل کی طرح آپ کو بھی یہ کہنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اے خداوند یہ تو ہی جانتا ہے۔خدا جانتا ہے کہ آپ اس وقت غم اور آنسوؤں کی وادی سے گزر رہے ہیں۔

ہم محدود ہیں۔ ہماری نظر محدود ہے۔ ہماری سمجھ محدود ہے۔ ہمارے ساتھ سب کچھ محدود ہے۔لیکن خدا اس حالت سے ناواقف نہیں جس سے آپ گزر رہے ہیں۔

خبریں بری ہو سکتی ہیں۔فیصلہ سخت ہو سکتا ہے۔تشخیص خوفناک ہو سکتی ہے۔

لیکن خدا آپ کی حالت کو پوری طرح جانتا ہے وہ غم کی اس وادی میں آپ کے ساتھ چل رہا ہے۔وہ آپ کےآنسو دیکھتا ہے۔وہ آپ کی فریاد سنتا ہے۔اگر راستہ نظر نہ آئے تو بھی امید باقی ہے۔ایک مستقبل ہے۔ایک الہی منصوبہ ہے جو آپ کی سمجھ سے بڑا ہے۔

پس جب مایوسی آپ کو گھیر لے تو یسوع کے قدموں میں خود کو ڈال دیں۔اے خداوند صرف تو ہی جانتا ہے۔تیرا شکر ہے کہ تو میری حالت کو مستقبل اور معجزوں اور امید کے ساتھ دیکھتا ہے۔میں تجھ پر بھروسا کرتا ہوں۔میں تجھ میں آرام پاتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ تو مجھ سے محبت کرتا ہے اور میرا خیال رکھتا ہے۔مجھے دکھا کہ اگر تو میری جگہ ہوتا تو کیا کرتا۔اور میں وہی کروں گا۔یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔