• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 2 ستمبر 2026

آپ کی اُمید زندہ ہے

اشاعت کی تاریخ 2 ستمبر 2026

میں نے کسی طرح صبح کو مختلف تصور کیا تھا۔میرے سامنے کھڑا طالب علم بالکل حیران تھا۔ اُس نے کہا جب بتایا گیا کہ آج ہم اسکول کی عبادت میں شریک ہوں گے تو میں نے کچھ اور ہی سوچا تھا۔ میں سمجھتا تھا کہ مجھے کلیسیا کے دروازے پر ہی اپنے مسائل چھوڑ دینے ہوں گے تاکہ کسی طرح اس پاکیزگی میں فٹ ہو سکوں۔ اور پھر میں نے یہ سب کچھ دیکھا جو واقعی دل کو چھو لینے والا تھا۔

یہ باوقار نظر آنے والا طالب علم اُس صبح اپنی ساری ظاہری ٹھنڈک چھوڑ چکا تھا اور اُس نے خُدا کی محبت کی گرمی کو محسوس کیا۔ جب میں نے اسکول کی اُس عبادت کے آخر میں دعا کی دعوت دی تو اُس نے خوشی سے دعا میں ساتھ دیا۔

صاف ظاہر تھا کہ وہ ہمیشہ خُدا کی آواز سننا چاہتا تھا۔ وہ ہمیشہ یسوع کے ساتھ رشتہ رکھنے کا خواہش مند رہا تھا۔ لیکن اب تک اُسے یہی بتایا گیا تھا کہ یہ سب اُس جیسے لوگوں کے لیے نہیں۔

مجھے یہ جان کر دکھ ہوا کہ کتنے ہی لوگ اپنے اندر خُدا کی گہری طلب رکھتے ہیں۔ مگر پوری زندگی یہ سوچتے گزارتے ہیں کہ وہ اُس کے لیے کافی اچھے نہیں۔ کہ اُنہیں کلیسیا کے دروازے پر ہی اپنے مسائل چھوڑ دینے چاہییں تاکہ وہ کسی طرح فٹ ہو سکیں۔

لیکن زندہ خُدا خود آپ کا مشتاق ہے کیو نکہ خد کا کلام کہتا ہے 'کیونکہ اِبنِ آدمؔ کھوئے ہُوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔ 'لُوقا 19. 10.

یہی سچ ہے۔ حبقوق کے زمانے میں بھی لوگ روحانی گمراہی  کا شکار ہو گئے تھے۔ اس یقین کے بجائے کہ خُدا خود اُن سے شخصی طور پر بات کرنا چاہتا ہے۔ وہ بتوں کی عبادت کرنے لگے تھے۔

'کھودی ہُوئی مُورت سے کیا حاصِل کہ اُس کے بنانے والے نے اُسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہُوئی مُورت اور جُھوٹ سِکھانے والے سے کیا فائِدہ کہ اُس کا بنانے والا اُس پر بھروسا رکھتا اور گُونگے بُتوں کو بناتا ہے؟ 'حبقوق 2. 18.

میں آج آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی کا جائزہ لیں۔ یہ سوچ کر خُدا کے دل کے دروازے پر مت رکیں کہ آپ کافی اچھے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کسی بت کے سامنے رُکیں۔ چاہے وہ آپ کی زندگی میں کسی بھی چیز کی نمائندگی کرتا ہو۔

سیدھا راستہ خُدا کی طرف اختیار کریں۔ کیونکہ یسوع کے وسیلہ سے خُدا نے آپ کے لئے یہ سیدھا راستہ خود ممکن بنایا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔