
آ ج کا معجزہ
سائن اپ کریں، اور ہمیں خوشی ہوگی کہ ہم آپ کو ہر صبح ایک حوصلہ افزا ای میل بھیجیں جو خاص طور پر آپ کے لیے لکھی گئی ہو۔ ہم اسے "ہر دن ایک معجزہ" کہتے ہیں!

کبھی نہ بھولیں: آپ خود ایک معجزہ ہیں!

آ ج کا معجزہ
پاک کلام معجزات سے بھرا ہوا ہے جو ایک زندہ خدا کی گواہی دیتے ہیں۔ وہی خدا ہے جو ناممکن کو ممکن بناتا ہے! وہ ہر چیز کو آپ کی بھلائی کے لیے یکجا کرتا ہے وہ آپ کو برکت دینا چاہتا ہے۔ "ہر دن ایک معجزہ" آپ کے ایمان کو مضبوط کرنے اور خدا کی حضوری اور قدرت کو تجربہ کرنے میں مدد کرے گا!

آ ج کا معجزہ - فیس بک میسنجر
آ ج کا معجزہ فیس بک میسنجر پر بھی دستیاب ہے۔ سائن اپ کریں تاکہ ہر دن آپ کے میسنجر ان باکس میں ایک معجزہ موصول ہو۔

ایپ
آپ ای میل استعمال نہیں کرتے؟ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ہر دن اپنے فون پر ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کریں۔ یہ ایپ ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔

Déborah Rosenkranz
میں لوگوں کی زندگی میں اُمید لانا چاہتی ہوں!
میں نے یہ جملہ اپنی ڈائری میں اس وقت لکھا تھا جب میں صرف گیارہ سال کی تھی ۔ تاہم، اُس وقت، مجھے نہیں لگتاتھا کہ میں نے محسوس کیا کہ مجھے خود مشکل حالات سے گزرنا پڑے گا تاکہ میں اس قوت کو سمجھ سکوں جو امید اور ایمان لاتے ہیں۔
تیرہ سے بیس سال کی عمر تک، میں نے ایٹنگ ڈس آرڈر(کھانے کی بیماری ) کا مقابلہ کیا اگر یہ میرے والدین کی دعا کی طاقت نہ ہوتی تو میں اپنی جان گنوادیتی —! بیس سال کی عمر میں، مجھے جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا — بعد میں میری زندگی میں، شدید جذباتی زیادتی بھی ہو ئی۔ اکیس سال کی عمر میں، میں اپنے جسم میں خون کی رسولی کی وجہ سے ہونے والے منفی اثرات سے تقریباً مر نے کے قریب تھی ۔ تیس سال کی عمر میں، میں فجی میں اغوا ہو نے سے بال بال بچ گئی ، اور پھر چونتیس سال کی عمر میں، میں ایک انتہائی شدید ڈپریشن میں مبتلا ہو گئی جس کی وجہ سے اپنی جان لینا چاہتی تھی ۔
یہ ہے میری زندگی کی کہانی ۔
اور یہی وجہ ہے کہ میں جانتی ہوں آپ کا ماضی کبھی بھی آپ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتا ! دوسرے لفظوں میں، اگرچہ یہ سب کچھ میرے ساتھ پیش آیا، لیکن ان باتوں نے میری شناخت مسیح میں تبدیل نہ کی، نہ ہی اس بات کو روکا کہ خدا کیسے ان حالات کو اپنے جلال کے لیے استعمال کرے گا۔خدا نے کبھی مجھےاکیلا نہیں چھوڑا ۔
آج میں یہ سمجھتی ہوں کہ میری زندگی کے ہر لمحے — چاہے وہ کتنا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو — لیکن اس حقیقت کو ثابت کیا کہ ہر زخم میں ایک معجزہ چھپا ہوتا ہے۔
میں نے مایوسی کے ہر لمحے میں امید کا تجربہ کیا!
ہاں، میں نہ صرف آزاد ہوئی بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور خوش بھی ہو گئی۔پچھلے پندرہ سالوں سے زیادہ عرصے سے، مجھے یہ موقع ملا ہے کہ میں ایک گلوکارہ، ورشپ لیڈر ، گیتوں کی لکھاری ، مصنفہ، اور ایٹنگ ڈس آرڈر(کھانے کی بیماری ) میں مبتلا خواتین کے لیے قائم کردہ ایک ادارے کی کو فاونڈر( شریک بانی) کی حیثیت سے مختلف ملکوں کا سفر کروں — اور لوگوں کے ساتھ یہ گواہی بانٹوں کہ یسوع نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے کیسے بدل دیا!
اور اب مجھے خوشی ہے کہ آج کا معجزہ کے ذریعے میں یہی اُمید آپ تک بھی پہنچا سکتی ہوں!
میری دعا ہے کہ یہ پیغامات آپ کے دل میں وہ اُمید بھر دیں جس کی آپ کو ضرورت ہے — تاکہ آپ یسوع کے ساتھ زندگی کے ہر وقت اور ہر قدم پر اعتماد سے چل سکیں۔

Eric Célérier
ایرک سیلریئر، جو پیرس کے قریب رہائش پذیر ایک پاسبان، جدت پسند، اور انٹرنیٹ مبشر ہیں، "آ ج کا معجزہ" ( کے مصنف ہیں۔ وہ انٹرنیٹ پر مبشرانہ خدمت کے اولین بانیوں میں سے ہیں اور انہوں نے جیزیز۔نیٹ (Jesus.net) کی بنیاد رکھی، جو کہ دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ پر مبشرانہ خدمت اور شاگردیت کا نیٹ ورک ہے! جیزیز۔نیٹ اس وقت 34 زبانوں میں دستیاب ہے اور اس میں 80 سے زائد مسیحی تنظیمیں شامل ہیں۔"خدا نے میرے دل میں اپنے پڑوسیوں اور ایماندار بھائی بہنوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کا جذبہ رکھا ہے۔ اسی لیے، ٹاپ کرسچیئن (TopChrétien) اور جیزیز۔نیٹ بنانے کے بعد، میرے دل میں ایک زیادہ شخصی خدمت کا آغاز کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔ یوں روزانہ بھیجی جانے والی ای میل 'آ ج کا معجزہ' کی شروعات ہوئی۔یہ خیال امریکہ کی ریاست کولوراڈو کے پہاڑوں میں دعا کے ایک وقت کے دوران آیا۔ ایسا محسوس ہوا جیسے روح القدس نے مجھ سےکہا : 'ایرک، میرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرو۔ میں زندہ خدا ہوں اور میں اپنی موجودگی اپنے بچوں کی زندگیوں میں ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔' ہمیں سب کو دوبارہ معجزات کے خدا پر ایمان رکھنے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے! (مرقس 16:17-20، اعمال 1:8)" اگست 2015 میں، "آ ج کا معجزہ" کو باضابطہ طور پر فرانسیسی زبان میں سوشل میڈیا چینلز کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ یہ روزانہ ای میل اب 15 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس کے سبسکرائبر ہیں۔"میں حیران ہوں کہ خدا نے پہلے ہی ان حوصلہ افزا الفاظ کے ذریعے کتنے عظیم کام کیے ہیں۔ میں تمام جلال اُسی کو دیتا ہوں! میری دعا ہے کہ یہ 'روز کی روٹی' آپ کے لیے حقیقی برکت بنے اور آپ کو اُس سفر میں داخل کرے جو خدا نے آپ کے لیے تیار کیا ہے!

مختلف زبانیں
"آ ج کا معجزہ" مختلف زبانوں میں دستیاب ہے۔ نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں تاکہ زبانوں کی فہرست دیکھ سکیں اور اپنی پسندیدہ زبان میں "آ ج کا معجزہ" کے لیے سائن اپ کریں۔