آپ کہاں ٹھہرے ہوئے ہیں؟
آپ یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ جو زندگی آپ اس وقت گزار رہے ہیں وہی وہ ہے جو خدا نے آپ کے لیے مقرر کی ہے ۔درحقیقت آج ایک ہی بائبل کی آیت اس سوال کا جواب دینے کے لیے کافی ہے۔
یسوع فرماتا ہے کہ میں تاک ہوں اور آپ ڈالیاں ہیں۔ جو مجھ میں قائم رہتا ہے اور میں اس میں وہ بہت پھل لاتا ہے۔ کیونکہ مجھ سے جدا ہو کر آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔یوحنا 15 :5
یہ آیت یسوع کی اپنے شاگردوں سے الوداعی گفتگو کا حصہ ہے۔اس میں وہ اپنی محبت اور اپنے تعلق کا اظہار کرتا ہے۔اور اُنہیں آنے والی زندگی کے لیے ہدایات دیتا ہے۔
یہ بات یاد رکھیں! شاگرد بھی بالکل اسی طرح اپنی زندگی کے ایک موڑ پر کھڑے تھے جیسے شاید آپ اس وقت ہیں۔وہ یسوع جس کے ساتھ وہ اتنے عرصے سے تھے۔وہ یسوع جس نے اُن کی آنکھوں کے سامنے بہت سے معجزے کیے تھے۔اب رخصت ہو رہا تھا۔اچانک وہ خود کو اکیلا محسوس کرنے لگے۔
اور شاید آپ کی زندگی میں بھی کچھ رخصت ہو رہا ہے۔کوئی ایسی چیز جو آپ کو تحفظ دیتی تھی۔شاید آپ بھی یہ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ اچانک اکیلے رہ گئے ہیں۔
میں شکر گزار ہوں کہ یسوع آج آپ کو ایک بالکل ذاتی حوصلہ اور تسلی دینا چاہتا ہے۔ کیونکہ جب یسوع کہتا ہے کہ مجھ میں قائم رہو تو وہ اپنے ساتھ قریبی اور مسلسل تعلق کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ وہ اپنے شاگردوں کو اور آج آپ کو بھی یہ چیلنج دیتا ہے کہ اُس میں وفادار رہیں اور اپنی نگاہ اُسی پر رکھیں تاکہ اُس کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں۔ ہاں یسوع کے ساتھ یہ قریبی رفاقت ضروری ہے تاکہ آپ صاف طور پر پہچان سکیں کہ آیا آپ اس وقت اُس راستے پر ہیں جو خدا نے آپ کے لیے تیار کیا ہے یا نہیں۔
کیا آپ کا یسوع کے ساتھ یہ تعلق ہے۔ کیا آپ اپنی زندگی کے فیصلوں میں اُس میں قائم رہتے ہیں۔ یا آپ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ اس وقت آپ کی کہانی کچھ اور ہی ہے۔
پھر آج ہی دعا کے وسیلہ سے اُس کی طرف واپس آئیں۔یسوع میں اب تیرے ساتھ وہ گہرا تعلق نہیں رکھتا۔مگر میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی ہر بات اور ہر فیصلے میں تجھ میں قائم رہوں۔ہاں اپنی پوری زندگی میں۔میں تیرے ساتھ اور تیرے لیے جینا چاہتا ہوں۔اسی لیے آج میں اپنا دل تجھے دیتا ہوں۔ہاں اپنی پوری زندگی۔آمین۔
اور یہ بات یاد رکھیں۔ہر موڑ خدا کی طرف سے ایک نئے راستے کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا