یہ تو پہلے ہی ختم ہو چکا ہے
کون سی بات آپ کو خدا کی مرضی پوری کرنے سے روکے ہوئے ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جو راستہ اب تک درست تھا شاید وہ آپ کی زندگی کے ایک خاص وقت کے لیے ہی تھا۔کیا ہو اگر خدا نے اس کے لیے ایک مدت مقرر کی ہو۔مگر آپ اس سے اتنے جڑے ہوئے ہوں کہ اسے چھوڑنا نہ چاہتے ہوں۔بالکل ایسے ہی جیسے فریج میں پڑا ہوا میعاد ختم شدہ دہی۔اور ہم یہ سوچتے رہیں کہ ابھی تو اتنا خراب نہیں ہوگا۔حال ہی میں کسی نے مجھے بتایا کہ وہ یقین ہی نہیں کر سکا کہ چاکلیٹ کی بھی میعاد ختم ہو سکتی ہے۔اور اس نے مزے سے چاکلیٹ میں کاٹا۔اور ساتھ ہی کئی چھوٹے کیڑوں میں بھی۔یہ واقعی ناگوار تھا۔اگر کل خدا آپ سے جو چاہتا تھا۔آج اس کا آپ کی زندگی سے کوئی تعلق ہی نہ ہو۔تو کیا ہو۔
میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ آپ کو خدا کی مرضی پوری کرنے سے کیا روک رہا ہے۔کیونکہ یہی وہ وجہ ہے جو شروع میں مجھے بھی روکے ہوئے تھی۔غیریقینی۔یہ نہ جاننا کہ جب ہم نئی راہ کا انتخاب کرتے ہیں تو آگے کیا ہوگا۔
لیکن سچ تو یہ ہے کہ پرانا راستہ بھی غیر یقینی ہوتا ہے۔خاص طور پر جب اُس کی مدت خدا کی طرف سے پوری ہو چکی ہو۔حتی کہ مانوس چیزیں بھی اچانک ڈگمگا جاتی ہیں جب وہ خدا کی مرضی نہ رہیں۔اور جب اُن کی میعاد پوری ہو جائے۔ہاں تب اچانک اُس میں بھی کیڑے نکل آتے ہیں۔
اسی لیے آسمانی راستہ چننا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے۔چاہے ابتدا میں وہ سوالات پیدا کرے۔شک اور غیر یقینی بھی ساتھ لائے۔انسانی نظر سے اسے سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔اسی لیے ہمیں ہمیشہ آسمانی مدد کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔اور وہ ہے دعا۔
کیا آپ آج میرے ساتھ شعوری طور پر یہ زبور دعا میں پڑھنا چاہتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ خدا آپ کی آنکھیں کھول دے کہ وہ آپ کے لیے اور آپ کے وسیلہ سے کیا کچھ رکھتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اُس کے منصوبے آپ کے لیے اچھے ہیں۔ کیونکہ خداوند فرماتا ہے کہ میں اُن منصوبوں کو جانتا ہوں جو میں نے تمہارے لیے باندھے ہیں۔ وہ سلامتی کے منصوبے ہیں نہ کہ بدی کے۔ تاکہ تمہیں انجام اور امید بخشوں۔یرمیاہ 29: 11
دعا'اَے خُداوند! اَیسا کر کہ مَیں اپنے انجام سے واقِف ہو جاؤُں اور اِس سے بھی کہ میری عُمر کی مِیعاد کیا ہے۔ مَیں جان لُوں کہ کَیسا فانی ہُوں۔ 'زبور 39: 4
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا