• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 5 نومبر 2026

خدا کے پاس آپ کے لیے بہترین منصوبے ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 5 نومبر 2026

آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ یرمیاہ     29  11  میں فعل جانتا ہوں پر ذرا ٹھہر کر غور کریں۔ کیونکہ خداوند فرماتا ہے کہ میں اُن منصوبوں کو جانتا ہوں جو میں نے تمہارے لیے باندھے ہیں۔ وہ بھلائی کے منصوبے ہیں نہ کہ بدی کے۔ تاکہ تمہیں انجام اور امید بخشوں۔یرمیاہ 29 :11

یہ جاننا اس بات کی گواہی ہے کہ آپ کی زندگی خدا کی نظر سے اوجھل نہیں۔ وہ پہلے ہی دیکھ چکا ہے۔ سمجھ چکا ہے۔ اور محبت کے ساتھ آپ کے مستقبل کو تھامے ہوئے ہے۔

خدا آپ کے ماضی کو جانتا ہے۔ آپ کے حال کو جانتا ہے۔ اور آپ کے مستقبل کو بھی جانتا ہے۔

آپ کے ماضی کے بارے میں۔ چاہے آپ کن آزمائشوں میں سے گزرے ہوں۔ خدا آپ کو تسلی دینا اور بحال کرنا چاہتا ہے۔ وہ آپ کے دل کو جانچنے والا خدا ہے۔ وہ آپ کے خیالات کو جانتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کون سی بات آپ کو غمگین کرتی ہے اور کس چیز سے آپ کا دل دکھتا ہے۔ کل کے بارے میں وہ آپ سے یہ کہتا ہے کہ جو کوئی مسیح میں ہے وہ نئی مخلوق ہے۔ پرانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو سب کچھ نیا ہو گیا۔2 کرنتھیوں 5 17خدا آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے رہا ہے۔

آپ کے حال کے بارے میں بھی خدا پوری طرح جانتا ہے۔ جیسا کہ زبور نویس نے تسلیم کیا کہ اے خداوند تو نے مجھے جانچا اور مجھے جان لیا ہے۔ تو میرے بیٹھنے اور اٹھنے کو جانتا ہے۔ تو دور ہی سے میرے خیالوں کو سمجھ لیتا ہے۔ تو میرے چلنے پھرنے اور آرام کرنے سے واقف ہے۔ میری سب راہیں تیرے علم میں ہیں۔ میرے بولنے سے پہلے ہی تو اسے جان لیتا ہے۔ تو میرے آگے پیچھے ہے اور تو نے اپنا ہاتھ مجھ پر رکھا ہے۔ یہ علم میرے لیے بہت عجیب ہے۔ میں اسے سمجھ نہیں سکتا۔زبور  139- 1 :6

جب بھی فکر شروع ہو۔ فوراً اس سے کہیے۔ اے خدا۔ تو سب کچھ جانتا ہے۔

خدا آپ کی زندگی کے ہر حال کو جانتا ہے۔ وہ آپ کی لڑائیوں کو دیکھتا ہے۔ وہ آپ کے سوالوں کو سنتا ہے۔ وہ آپ کی فکروں کو سمجھتا ہے۔

آپ کے مستقبل کے بارے میں وہ ان تمام منصوبوں کو جانتا ہے جو اس نے آپ کے لیے بنائے ہیں۔ یہ منصوبے آپ کی پیدائش سے بہت پہلے اس کے دل میں تھے۔

یقین رکھیں کہ خدا آپ کو ذاتی طور پر اور کامل طور پر جانتا ہے۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ خاص طور پر آپ سے۔ اور آپ کی زندگی کے لیے اس کا منصوبہ سب سے بہترین ہے۔

اگر آپ کا ماضی یا حال آپ کے مستقبل کے نظارے کو دھندلا رہا ہے تو یاد رکھیں کہ خدا آپ کے مستقبل کو جانتا ہے۔

خدا کی حضوری میں ایک خوبصورت دن گزاریں۔

ٓاپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔