آگ میں سے بھی بہترین چیز ظاہر ہوتی ہے۔
زندگی ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا کراتی ہے جن سے کوئی بھی بچ نہیں سکتا چاہے ایمان دار ہو یا بے ایمان۔ لیکن جب آپ خدا کے فرزند ہوتے ہیں تو یہ ایک بہت بڑا فرق پیدا کرتا ہے جیسا کہ کلام مقدس یہاں واضح کرتا ہے کہ جب آپ مصیبت کی آگ میں سے گزریں گے تو نہ جلیں گے اور شعلہ آپ کو نہ بھسم کرے گا۔یسعیاہ 43: 2
قدرتی عنصر کے طور پر آگ کو عموماً ایک خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ جس میں بڑی تباہی کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں کیلیفورنیا میں دیکھا گیا جہاں آگ نے افسوس کے ساتھ ایک پورا شہر تباہ کر دیا۔
مگر آگ کا ایک اور کردار بھی ہے جسے پہچاننا آسان نہیں۔ بعض درختوں کے بیج پھیلانے میں آگ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کچھ اقسام کے صنوبر کے درخت۔ جب اُن کے کونز گرمی کے سامنے آتے ہیں تو وہ پھٹ جاتے ہیں۔ اور وہ بیج جو سخت اور مضبوط خول کے پیچھے محفوظ تھے۔ فضا میں پھیل جاتے ہیں۔
خداوند جانتا ہے کہ جن آزمائشوں سے آپ گزر رہے ہیں وہ آپ کو غم میں ڈبو سکتی ہیں۔ وہ آپ کے دکھ اور درد سے متاثر ہوتا ہے۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کون سی گرمی ضروری ہے۔ تاکہ وہ بہترین چیز آزاد ہو سکے جو آپ کے اندر سوئی ہوئی ہے۔
اور اب آپ کے لیے خوشخبری یہ ہے۔ آزمائش کی آگ آپ کو تباہ نہیں کرے گی کیونکہ۔
یہ ضروری ہے تاکہ آپ کو نکھارا جائے۔یسعیاہ 48: 10
یہ آپ کو خدا کی حضوری کے قریب لے جاتی ہے۔زبور 5:7
یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جسے خداوند آپ کو ایک نئے درجے پر اٹھانے کے لیے استعمال کرتا ہے تاکہ آپ دوسروں کے لیے باعث مدد بنیں۔2 کرنتھیوں 1: 3 4
آپ اکیلے نہیں ہیں۔ خدا اسی بھٹی میں آپ کے ساتھ موجود ہے جیسے وہ دانی ایل اور اُس کے ساتھیوں کے ساتھ تھا۔ اور وہ آپ کو آپ کی برداشت سے بڑھ کر آزمایا جانے نہیں دے گا۔1 کرنتھیوں 10 :13
آپ تباہ نہیں ہوں گے۔ ہرگز نہیں۔ کیونکہ آپ قوت۔ دلیری۔ اور قدرت کی روح سے معمور ہیں۔
آئیں مل کر دعا کریں۔اے باپ۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو اُن آزمائشوں کے درمیان میرے ساتھ کھڑا ہے جن سے میں گزر رہا ہوں۔ میں تجھ پر بھروسا رکھتا ہوں۔ تو نہ صرف اِن کے ذریعے بہترین کو ظاہر کرے گا بلکہ اِن کے وسیلہ سے تیرا جلال بھی چمکے گا۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو ہمیشہ ہر بات کو میرے بھلے کے لیے کام میں لاتا ہے۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔
جب آپ آگ میں سے ہو کر گزرتے ہیں تو آپ اُس غیر معمولی مقصد کی طرف رہنمائی پاتے ہیں جو خدا نے آپ کے لیے تیار کر رکھا ہے۔
آج اُس کی قدرت سے معمور ہو جائیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایر ک