خدا وہ چاہتا ہے جس کے لیے آپ ابھی تیار نہیں ہیں۔
کیا اس وقت کسی کو معاف کرنا آپ کے لیے مشکل ہو رہا ہے؟ شاید آپ نے اس شخص کو معاف کرنے کے خیال کو بھی دل سے دور کر دیا ہو اور اس پر سوچنا چھوڑ دیا ہو۔ کرنتھس کے نام خط میں پولس رسول ایک ایسے شخص کا ذکر کرتا ہے جس نے کلیسیا میں سنگین غلطی کی تھی۔ وہ تفصیل میں نہیں جاتا بلکہ جماعت کو یہ چیلنج دیتا ہے۔
'پس برعکس اِس کے یِہی بِہتر ہے کہ اُس کا قصُور مُعاف کرو اور تسلّی دو تاکہ وہ غم کی کثرت سے تباہ نہ ہو۔ '
میں نہیں جانتا کہ آپ کو کہاں اور کیسے دکھ پہنچا ہے لیکن مجھے اپنی زندگی کا ایک وقت یاد ہے جب مجھے اتنی گہری چوٹ پہنچی کہ میں نے دل میں یہ تک دعا کی کہ خدا اس شخص کو ہلاک کر دے۔ میں جانتا ہوں یہ اس دیبوراہ جیسا نہیں لگتا جس کا تصور آپ اس وقت کرتے ہیں۔ لیکن شاید آپ نے بھی ایسا محسوس کیا ہو اور سمجھ سکتے ہوں۔
یہ ایک نہایت اہم نکتہ ہے۔جب تک میں نے خدا کا کلام نہیں کھولا خدا کو دوبارہ میرے دل تک رسائی نہیں ملی۔ اور اسی کے ذریعے اُس نے مجھے یاد دلایا کہ اُس کے نزدیک کیا اہم ہے۔ چاہے وہ شخص اس لمحے میرے لیے اہم نہ رہا ہو۔ وہ پھر بھی خدا کے لیے اہم تھا۔
اسی لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی چوٹ اور بدلہ لینے یا نفرت جیسے خیالات کے ساتھ اکیلے نمٹنے کی کوشش نہ کریں حقیقت یہ ہے۔ اکثر میں صرف اس لیے معاف کر پاتا ہوں کیونکہ میں بائبل پڑھتا ہوں۔اور معاف کرنا بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ جب ہم معاف کرتے ہیں تب ہی ہم واقعی زندگی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
شاید یہ بات آپ کے لیے قبول کرنا مشکل ہو۔ لیکن خدا اُس شخص کو دیکھنا چاہتا ہے جسے آپ دوبارہ کبھی دیکھنا نہیں چاہتے۔ کیونکہ خدا محبت ہے۔ اسی لیے پولس کلیسیا کے زخمی لوگوں کو نہ صرف معاف کرنے بلکہ یہ بھی کہنے کی ترغیب دیتا ہے۔'اِس لِئے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُس کے بارے میں مُحبّت کا فتویٰ دو۔ '2 کرنتھیوں 2: 8.
براہ کرم آج اُس شخص کو معاف کریں جس نے آپ کو دکھ پہنچایا ہے۔ اور یہ محبت اپنی طاقت سے نہیں بلکہ خدا کی قدرت سے ظاہر کریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا ۔