کیا آپ گناہ سے آزاد ہیں
میں نے دوبارہ ایسا نہ کرنے کا ارادہ کیا تھا مگر پھر بھی کر بیٹھا اور اب دل بہت بوجھل ہے۔ میرے گناہ بھرے اعمال یا الفاظ نے مجھے خدا سے دُور کر دیا ہے۔
شاید آپ کے ساتھ بھی ایسے لمحے آئے ہوں ۔ یہ ضروری نہیں کہ کوئی بڑا گناہ ہو۔ کبھی یہ روزمرہ زندگی کی کوئی ایسی بات ہوتی ہے جس پر قابو پانا مشکل لگتا ہے اور آپ محسوس کرتے ہیں کہ اس سے آپ اور خدا کے درمیان فاصلہ آ جاتا ہے۔
میں خود بھی کئی بار گرا ہوں۔ لیکن میرا ردعمل یہ رہا ہے کہ آئندہ میں خدا کا ہاتھ اور زیادہ مضبوطی سے تھام لوں۔
ہم بار بار اس لیے گرتے ہیں کیونکہ ہم پوری طرح نہیں سمجھ پاتے کہ یسوع مسیح نے ہمارے لیے کیا کیا ہے۔ ہم اپنی سوچ کو اس وقت بدل سکتے ہیں جب ہم مسیح میں اپنی اس حیثیت پر توجہ دیں جو خدا نے ہمیں دی ہے۔ کلام مقدس کہتا ہے کہ خدا کی طرف سے ہی آپ مسیح یسوع میں ہیں جو ہمارے لیے خدا کی طرف سے حکمت بنا یعنی ہماری راستبازی اور پاکیزگی اور مخلصی۔1 کرنتھیوں 1: 30.
مسیح کی مخلصی کو قبول کرنے کے بعد آپ کو اپنی زندگی اس سوچ کے ساتھ نہیں گزارنی چاہیے کہ آپ اب بھی گنہگار ہیں۔ بلکہ اس پر ایمان رکھیں کہ اگرچہ آپ بار بار گرتے ہیں پھر بھی یسوع مسیح نے آپ کو مخلص کر لیا ہے۔
آئیں لفظ redeemed کو ذرا غور سے دیکھیں۔ اس کا مطلب ہے آزاد کرنا۔ رہائی دینا۔ نجات دینا۔ یسوع مسیح آپ کو آپ کے ہر گناہ سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا ہو۔ وہ صرف چاہتے ہی نہیں بلکہ کر بھی سکتے ہیں۔
کیا آپ آزاد ہونا چاہتے ہیں ۔ کیا آپ اس تحفے کو قبول کرنا چاہتے ہیں۔ تو آئیے دعا میں اس کے پاس چلیں۔
یسوع میں اپنی زندگی کے اُن گناہوں پر شرمندہ ہوں جو اب بھی مجھ پر غالب ہیں۔ بار بار میں ایک ہی جال میں پھنس جاتا ہوں اور پھر تیری طرف آنے کے بجائے تجھ سے دُور بھاگتا ہوں۔ آج میں دل کی گہرائی سے تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے میرے گناہوں سے رہائی دے اور مجھے یہ بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے کہ تو نے میرے لیے کیا کیا ہے۔ یسوع کے نام میں آزاد ہوں۔ آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا