• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 22 اکتوبر 2026

خدا ہمیشہ آپ کی مدد کے لئے تیار ہے

اشاعت کی تاریخ 22 اکتوبر 2026

آج میں آپ کو ایک ایسی سچائی سمجھانا چاہتا ہوں جو اگر دل میں اتر جائے تو آپ کو مضبوط اور ثابت قدم بنا دے۔پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں۔ اگر خدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مخالف ہے۔رومیوں 8۔31

اکثر مشکلات اکیلی نہیں آتیں۔ ایک کے بعد ایک آزمائش آتی ہے اور یوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ سب کچھ ہمارے خلاف ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ خدا بھی۔ دباؤ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ ایمان کمزور پڑنے لگتا ہے۔ وہ کلام جو کل حوصلہ دیتا تھا آج اثر نہیں کرتا۔ دل بوجھل ہو جاتا ہے اور طاقت باقی نہیں رہتی۔

لیکن یہ یاد رکھیں۔ خدا آپ کے خلاف نہیں بلکہ آپ کے ساتھ ہے۔ وہ اب بھی مدد کو تیار ہے۔پھر میں آپ کو یہ اقرار کرنے میں مدد دینا چاہتا ہوں جیسا کہ پاسٹر اسمتھ وگلزورتھ کیا کرتے تھے۔میں اس سے متحرک نہیں ہوتا جو میں دیکھتا ہوں۔ میں اس سے متحرک نہیں ہوتا جو میں محسوس کرتا ہوں۔ میں صرف اس سے متحرک ہوتا ہوں جس پر میں ایمان رکھتا ہوں۔

آپ کا ایمان اس لیے ہل گیا ہے کیونکہ آپ کی نظریں حالات پر ہیں نہ کہ یسوع پر۔ آپ خود سے کہتے ہیں کہ صورت حال بدلی نہیں۔ بلکہ شاید اور بگڑ گئی ہے۔ اور آپ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ یہ سوچنے لگتے ہیں کہ خدا نے بھی آپ کو چھوڑ دیا ہے۔ اور آپ کبھی اس حالت سے نہیں نکل سکیں گے۔

اس لیے میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ وقت نکال کر آنے والے حوالہ جات میں دی گئی سچائیوں پر غور کریں۔ انہیں اپنی ڈائری میں لکھیں۔ اور انہیں اپنے لیے قبول کریں۔ یہ آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں۔

مسیح آپ کے لیے موا۔رومیوں 5 : 8

آپ خدا کے فرزند ہیں۔یوحنا 1: 12

آپ نئے مخلوق ہیں۔2 کرنتھیوں 5ـ: 17

آپ کا خدا کے ساتھ میل ہو گیا ہے۔2 کرنتھیوں  5: 18

آپ کو باپ کے حضور براہ راست رسائی حاصل ہے۔افسیوں 2 :18 

آپ یقین رکھ سکتے ہیں کہ سب باتیں آپ کی بھلائی کے لیے ہیں۔رومیوں  8 :28

ضرورت کے وقت آپ کو ضرور مدد ملے گی۔عبرانیوں   4  . 16

آپ مسیح کے ساتھ آسمانی مقاموں میں بٹھائے گئے ہیں۔افسیوں    2  . 6

مسیح میں جو آپ کو قوت دیتا ہے آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔فلپیوں 4  . 13

اب کیا آپ نئے ایمان کے ساتھ یہ اقرار کریں گے کہ میں صرف اسی سے متحرک ہوتا ہوں جس پر میں ایمان رکھتا ہوں۔ خدا کے کلام کا اقرار کریں۔ ہاں خدا آپ کے لیے ہے۔ خدا آپ کے ساتھ ہے۔ اور خدا آپ کے لیے لڑ رہا ہے۔ پھر کون آپ کا مخالف ہو سکتا ہے۔

خدا کی حضوری میں آپ کا دن بابرکت ہو۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔