• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 11 اکتوبر 2026

نجات دینے والا۔

اشاعت کی تاریخ 11 اکتوبر 2026

آج میں آپ کے ساتھ بنی اسرائیل کی غیر معمولی نجات کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔اور یہ بات آپ سے بھی تعلق رکھتی ہے۔

میں نے بنی اسرائیل کی آہ و فغاں سن لی ہے جو اب مصریوں کے غلام ہیں۔اور مجھے اُن کے ساتھ کئے گئے اپنے عہد کی پوری خبر ہے۔خروج 6 :5

دبائے گئے۔مار کھانے والے۔بھوک میں مبتلا۔عبرانی لوگ بے رحم فرعونوں کے لئے مسلسل مشقت کرتے رہے۔چار سو برس سے زیادہ عرصہ تک وہ انتہائی ظالمانہ حالات میں غلامی کی زندگی گزار رہے تھے۔

لیکن موسیٰ کی لاٹھی جو اُس کے ہاتھ میں خدا کی لاٹھی بن گئی تھی۔نشان اور عجائبات کا سبب بنی۔ایک کے بعد ایک حیرت انگیز کام۔اور یوں ایک پوری قوم کو آزادی ملی۔خروج 7

جب خدا اپنے لوگوں کی فریاد سنتا ہے تو وہ مداخلت کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔خدا نہیں بدلا۔وہ آج بھی آپ کی زندگی میں کام کرنا چاہتا ہے اور آپ کو اُس تکلیف دہ حالت سے باہر نکالنا چاہتا ہے جو غلامی کے بوجھ کی طرح آپ پر دبی ہوئی ہے۔بالکل ویسے ہی جیسے بنی اسرائیل پر تھی۔جس بات پر بھی آپ فریاد کر رہے ہیں۔جو بھی آپ کی غلامی ہے، خدا ہمیشہ تیار ہے کہ اپنا جلال اور اپنی قدرت ظاہر کرے۔

کیا آپ کسی پرانی بیماری سے گزر رہے ہیں۔کیا کوئی لت آپ کو جکڑے ہوئے ہے۔کیا آپ بھاری اور طویل قرض سے نکل نہیں پا رہے۔کیا تنہائی اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔اگر آپ ایک طویل عرصے سے خدا کو پکار رہے ہیں تو دل برداشتہ نہ ہوں۔دیکھو خداوند کا ہاتھ ایسا چھوٹا نہیں کہ چھڑا نہ سکے۔اور نہ اُس کا کان ایسا بھاری ہے کہ سن نہ سکے۔یسعیاہ 59:1

وہ ٹھیک وقت پر نجات دے گا۔جیسے اُس نے بنی اسرائیل کو دی۔یاد رکھیں۔جب بحر قلزم دو حصوں میں بٹ گیا تو مصری رتھ پیچھے تھے اور بنی اسرائیل کے پاؤں پانی میں تھے۔

اگر آپ کے پاؤں بھیگ چکے ہیں، تو یہ ایک اچھی علامت ہے۔خدا آ رہا ہے۔

یہ جان لیں کہ ہمارا خدا ہمیشہ نجات دینے کے لئے قادر ہے۔

خدا آپ کو ایسے غیر معمولی طریقوں سے نجات دینا چاہتا ہے جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔اب اس بات کو سنیں جو وہ اسی لمحہ آپ سے کہہ رہا ہے۔

موسیٰ نے لوگوں سے کہا خوف نہ کھاؤ۔خاموشی سے کھڑے رہو اور خداوند کی نجات کو دیکھو جو وہ آج تمہارے لئے کرے گا۔جو مصری آج تمہیں دکھائی دیتے ہیں وہ پھر کبھی نظر نہ آئیں گے۔خروج 14: 13

اعلان کریں کہ آج نجات کا دن ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔