قادر مطلق ہماری ساری ضرورتیں پوری کرتا ہے ۔
کل ہم نے خدا کے کلام کی قدرت پر بات کی جو یقیناً پوری ہوتی ہے اور یہی وعدہ کہلاتا ہے۔ بائبل میں ایسے ہزاروں وعدے موجود ہیں۔
اور ان وعدوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جن میں خدا بغیر کسی شرط کے ہماری فکر کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ ان میں سے ایک وعدہ ہے جسے میں روزانہ اپنی زندگی میں دیکھتی ہوں اور کئی دہائیوں سے دیکھتی آ رہی ہوں۔
اور میرا خدا مسیح یسوع میں اپنے جلال کی دولت کے مطابق تمہاری ہر ایک ضرورت پوری کرے گا۔فلپیوں 4 . 19
یہ الفاظ خاص طور پر دل کو چھو لیتے ہیں۔ اپنے جلال کی دولت کے مطابق۔ جب خدا ہماری ضرورتیں پوری کرتا ہے تو وہ اپنی غیر معمولی حکمت اور قدرت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ الفاظ میرے لئے خاص طور پر نمایاں ہیں۔اپنے جلال کی دولت کے مطابق۔جب خدا ہماری ضرورتیں پوری کرتا ہے تو وہ اپنی غیر معمولی حکمت ظاہر کرتا ہے۔
وہ اکثر ایسے طریقوں سے جواب دیتا ہے جو ہماری سوچ کے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔یہ بات پطرس نے اس وقت دیکھی جب یسوع نے اسے دائیں طرف جال ڈالنے کو کہا۔یوحنا 21:6-11
اکثر خدا کا جواب ضرورت سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔جب یسوع نے پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں سے بھیڑ کو سیر کیا تو شاگردوں نے بارہ ٹوکریاں بچی ہوئی جمع کیں۔مرقس 6: 43
کبھی کبھی خدا جو وسیلہ استعمال کرتا ہے وہ بہت غیر معمولی ہوتا ہے۔جیسا کہ ہم غریب بیوہ کی کہانی میں دیکھتے ہیں۔صرف ایک برتن تیل سے اس نے اپنا قرض ادا کیا اور اپنے لئے اور اپنے دو بچوں کے لئے بھی رکھ لیا۔۲ سلاطین 4:1-7
جب خدا ہماری دعاؤں کا جواب دیتا ہے تو وہ اپنی دولت اور اپنا جلال اپنی بے حد فیاضی اور لامتناہی رحمت کے ذریعے ظاہر کرتا ہے۔
خدا جانتا ہے کہ ہم فکرمند ہو جاتے ہیں۔میں بل کیسے ادا کروں۔میں فریج کیسے بھر سکوں۔میں اپنے خاندان کو کیسے خوش رکھوں۔کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے
اسی لئے خدا آپ کو یاد دلاتا ہے کہ وہ خود آپ کی فکر کرتا ہے۔اس کے خزانے لا محدود ہیں۔سب کچھ اسی کا ہے۔اس لئے فکرمند نہ ہوں۔بس خدا کے اُن منصوبوں سے حیران ہونے کی توقع رکھیں جو آپ کی سوچ سے کہیں بڑھ کر ہیں۔جب وہ کہتا ہے کہ میں تیری ہر ضرورت پوری کروں گا تو وہ واقعی پوری کرتا ہے،
ہر دن خدا اپنی رحمتوں کو آپ کے لئے نیا کرتا ہے۔کیونکہ اس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے۔خدا جلال اور دولت سے بھرا ہوا خدا ہے۔
آج کے خوبصورت دن کو اُس کی حضوری میں گزاریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک