• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 9 اکتوبر 2026

قدرت اُس کے کلام کے وسیلہ سے۔

اشاعت کی تاریخ 9 اکتوبر 2026

جب خدا بولتا ہے تو وہ بے مقصد یا بے اثر نہیں ہوتا۔ نبی یسعیاہ کی کتاب ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ خدا کا کلام خالی واپس نہیں آتا بلکہ وہی پورا کرتا ہے جو خدا چاہتا ہے اور جہاں بھی بھیجا جائے کامیاب ہوتا ہے۔یسعیاہ 55: 11

ذرا تصور کریں۔ اُس کی آواز سے کائنات وجود میں آئی۔ اُس کے بولنے سے سب کچھ پیدا ہوا۔ خدا کے کلام سے زیادہ طاقتور کوئی چیز نہیں۔یوحنا ہمیں بتاتا ہے کہ ابتدا میں کلام تھا۔ کلام خدا کے ساتھ تھا۔ اور کلام خدا تھا۔یوحنا 1: 1

جب خدا بولتا ہے تو اُس کا کلام سنا بھی جاتا ہے اور دیکھا بھی جاتا ہے۔ کیونکہ وہ جو کچھ فرماتا ہے وہی پورا بھی کرتا ہے۔

اُس کا کلام زندگی اور برکتوں کو پیدا کرنے والا ہے۔دیکھیں استثنا 2 : 8 2اوراستثنا  28: 15جو لفظ وہ ادا کرتا ہے وہ یقینی ہوتا ہے۔جو کچھ وہ کہتا ہے وہی کرتا ہے اور کسی بات میں ناکام نہیں ہوتا۔

خدا جو کچھ فرماتا ہے وہ سچ ہے۔وہ انسان نہیں کہ جھوٹ بولے۔دیکھیں گنتی 23: 19

خدا نے آپ کو اپنا کلام دیا ہے جو زندہ اور موثر ہے۔یہ ہر دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے جیسا کہ عبرانیوں کی کتاب ہمیں بتاتی ہے۔دیکھیں عبرانیوں 4: 12

تاکہ یہ کلام موثر ہو خدا آپ کو دعوت دیتا ہے کہ آپ اس پر غور کریں۔اسے اپنے دل پر نقش کریں۔یہ کہتے ہوئے کہ لکھا ہے اور روح القدس کو رہنمائی کرنے دیں۔

ہاں جب آپ کسی نازک حالت میں ہوں یا کسی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہوں تو خدا کے کلام کو استعمال کریں۔ یہ زبردست قدرت رکھتا ہے۔ لڑائی کے ہتھیار جِسمانی نہیں بلکہ خُدا کے نزدِیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابِل ہیں۔دیکھیں2 کرنتھیوں    10 . 4

میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ میرے ساتھ دعا کریں۔اے قادر مطلق خدا تیرا شکر ہے تیرے کلام کے لئے جو زندہ اور ہر دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے۔تیرا شکر ہے کہ آج تو نے مجھے یاد دلایا کہ کسی بھی وقت اسے استعمال کرنا میرا حق ہے۔تیرا شکر ہے کہ تو اس کے وسیلہ سے ایمان اور قدرت عطا کرتا ہے۔یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک  

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔