خدا آپ کے زخموں کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔
پولس رسول ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی تکلیفوں اور زخموں کو ایک مختلف اور نئی نظر سے دیکھیں۔
'رومیوں 8: 18. میں پولس کہتا ہے کہ کیونکہ میری دانِست میں اِس زمانہ کے دُکھ دَرد اِس لائِق نہیں کہ اُس جلال کے مُقابِل ہو سکیں جو ہم پر ظاہِر ہونے والا ہے۔
جب آپ کا دکھ اس حد تک بڑھ جائے کہ آپ اسے برداشت نہیں کر پاتے اور یہ آپ کو اُس کی محبت پر شک کرنے پر مجبور کرے اور آپ اس کا سبب سمجھ نہ پائیں تب خدا آپ کو یاد دلا رہا ہے کہ آسمان میں جو جلال آپ کے انتظار میں ہے وہ ناقابلِ موازنہ ہے یہ جلال آپ کے دکھ کی یاد کو مٹا دے گا اور یہ غیر معمولی جلال اُن کے لیے محفوظ ہے جو غالب آتے ہیں جیسا کہ رسول یوحنا نے مکاشفہ کی کتاب میں ہمیں بتایا ہے
یہ ابھی ختم نہیں ہوا ۔ خدا یہ بھی چاہتا ہے کہ آپ کو برکت کا ایک طاقتور وسیلہ بنائے۔
میں یہ ایمان رکھتا ہوں کہ زندگی بخشنے والے پیغامات اکثر گہرے ترین دکھ میں سے نکلتے ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا آپ کے ماضی اور حال کے زخموں کو آج آپ کے اردگرد لوگوں کی شفا کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔
سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر خدا پر بھروسہ کریں۔ وہ جانتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ آپ شاید صرف موجودہ لمحے کے دکھ دیکھ رہے ہوں، لیکن وہ آپ کی پوری زندگی کی تصویر اپنے ہاتھ میں تھامے ہوئے ہے۔
جو چیز کل آپ کو دکھ دے رہی تھی وہ آج کسی ایسے شخص کے لئے حوصلہ بن سکتی ہے جسے شدید ضرورت ہے۔
جو آج بھی درد دے رہا ہےوہ کل کسی ایسے شخص کے لئے حقیقی سکون اور مدد کا ذریعہ بن سکتا ہے جو دکھ سے مغلوب ہے۔
اب جب آپ جانتے ہیں کہ آپ کے زخم دوسروں کی مدد کے لئے کام آ سکتے ہیں تو شاید آپ انہیں پہلے جیسا نہ دیکھیں۔ یہ سب خدا کے جلال کے لئے ہے۔
آج متوجہ رہیں اور کسی ایسے شخص کی حوصلہ افزائی کریں جو دکھ میں ہے۔
ایک بابرکت دن گزاریں۔
آپ ایک معجز ہ ہیں
ایرک