24/7 رسائی حاصل کریں
کہا جاتا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بچے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اُس کی میز کے نیچے کھیلتے تھے جب وہ ریاست کے امور انجام دے رہا ہوتا تھا۔
خدا کے فرزند ہونے کے ناطے آپ کو بھی وہی حق حاصل ہے۔آپ کو باپ کے حضور آزادانہ رسائی حاصل ہے کیونکہ آپ اُس کے محبوب فرزند ہیں۔جیسا کہ1 یوحنا 3:1.میں لکھا ہے۔1دیکھو باپ نے ہم سے کَیسی مُحبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لِئے نہیں جانتی کہ اُس نے اُسے بھی نہیں جانا۔ '
خدا اپنے فرزندوں کی رفاقت کو بہت عزیز رکھتا ہے۔اسی لئے وہ ہمیں ہمیشہ اپنے قریب رہنے کی دعوت دیتا ہے۔اگرچہ وہ قادر مطلق خدا ہے۔ آسمان اور زمین کا بادشاہ ہے۔ اور کائنات کا خالق ہے۔پھر بھی وہ خوش ہوتا ہے۔
• جب ہم محبت کے ساتھ اُس کے قریب آتے ہیں۔• جب ہم اُس کی قیمتی مدد کے لئے پکارتے ہیں۔• جب ہم اُس کی حکمت بھری صلاح مانگتے ہیں۔• جب ضرورت کے وقت ہمیں نجات کی حاجت ہوتی ہے۔
وہ ایک شفیق باپ ہے جو آپ پر اپنی شفقت اور رحمت انڈیل دیتا ہے۔اور وہ کبھی اتنا مصروف نہیں ہوتا کہ آپ کو جواب نہ دے۔
آسمان میں آپ کو یہ خوشی حاصل ہوگی کہ آپ مسلسل اُس کے قدموں میں رہیں اور اُس کی پرستش کریں۔اُس شاندار دن تک خدا آج آپ کو یہ یاد دلانا چاہتا ہے کہ آپ ابھی سے اس غیر معمولی اعزاز سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یعنی فضل کے تخت کے سامنے اُس کی حضوری میں کھڑا ہونا۔یہ بات عبرانیوں 4. 16.میں لکھی ہے۔
آج پورا دن اور جب کبھی آپ خدا کے قریب آئیں روح میں فضل کے تخت کے سامنے قائم رہیں۔اور اس وعدہ کو نہ بھولیں۔یسوع کو اپنا شخصی خداوند اور نجات دہندہ قبول کرنے سے آپ کو ہمیشہ کی زندگی ملی ہے اور اب سے ہمیشہ تک خدا کے تخت تک رسائی حاصل ہے۔
بادشاہوں کے بادشاہ کی حضوری میں اس دن سے لطف اندوز ہوں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک