کیا واقعی بہترین چیز آپ ہی کے لئے ہے۔
ذرا تصور کیجیے۔ آپ کو ایک شادی میں بلایا گیا ہے۔ خوشی کی محفل عروج پر ہے کہ اچانک مے ختم ہو جاتی ہے۔ پھر کچھ دیر بعد مہمانوں کے لئے اور مٹکے لائے جاتے ہیں۔ اور پھر۔ حیرت۔ وہ مے شروع کی مے سے کہیں بہتر ہوتی ہے۔ آپ فوراً اس مشروب کی اعلیٰ کیفیت کو محسوس کرتے ہیں۔ حالانکہ اس وقت تو اس شام کے اختتام پر معمولی درجے کی مے بھی کافی ہوتی۔کیا یہ واقعہ آپ کو کسی بات کی یاد دلاتا ہے۔ یقیناً قانا کی شادی۔آپ یہ واقعہ بائبل میں یوحنا 2: 1-11.پڑھ سکتے ہیں۔
جب خدا اپنے فرزندوں کو برکت دینا چاہتا ہے تو وہ ادھورا کام نہیں کرتا۔وہ اپنی سخاوت کو محدود نہیں کرتا۔ جیسا کہ کلام مقدس گواہی دیتا ہے۔'کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا۔ 'زبور 84:11.
آپ دیکھتے ہیں اگر آپ دیانت داری میں چلتے ہیں تو خدا آپ سے کوئی اچھی چیز باز نہیں رکھتا۔جو کچھ آپ اُس سے مانگیں گے وہ اُسے پورا کرے گا۔جیسا کہ'یوحنا 14:13.میں لکھا ہے۔
اب ذرا ایک لمحہ کے لئے تصور کیجیے کہ جب آپ اُس کے ساتھ آسمان پر ہوں گے۔آپ اُس کی تمام دولت میں سے بہترین حصہ پائیں گے۔یعنی بہترین کا بھی بہترین۔
ہاں آسمان میں ہر چیز اعلیٰ ترین ہوگی۔ کامل ہوگی۔ اور آپ دی گئی ہر نعمت سے لطف اندوز ہوں گے۔کیونکہ وہ آپ سے لا محدود محبت رکھتا ہے اس لئے خدا آپ کو اپنی بہترین نعمتیں دینا چاہتا ہے۔
آپ اُس توجہ سے لطف اندوز ہوں گے جو وہ آپ پر کرے گا۔آپ ہر لقمہ میں اُس کی محبت پائیں گے۔آپ اُس کی رفاقت کا ذائقہ چکھیں گے اور اُس کے ساتھ خوبصورت گفتگو سے خوشی حاصل کریں گے۔
لیکن آسمان کا ایک حصہ ابھی سے آپ کے لئے دستیاب ہے۔ہاں آج خدا آپ کو دعوت دیتا ہے کہ اُس کی دولت کو چکھیں اور اُس کی میز پر بیٹھیں۔وہ متوجہ ہے اور آپ کی اُس بھوک اور پیاس کا فوراً جواب دیتا ہے جو آپ کو اُس کے لئے ہے۔ابھی اُس کی باتوں کو سنیں۔جو کچھ وہ کہتا ہے وہ آپ کی روح۔ جان۔ اور بدن کے لئے بھلا ہےبادشاہوں کے بادشاہ کی میز پر خوشی سے کھائیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک