خدا کے ساتھ اپنی روزانہ کی رفاقت سے لطف اندوز ہوں۔
آج ہم آسمان پر اپنی سلسلہ وارسیریز کو جاری رکھ رہے ہیں۔
جیسا کہ ہم نے کل دیکھا تھا آدم اور حوا باغ عدن میں کامل خوشی کا تجربہ کرتے تھے جہاں وہ ہر روز چلتے پھرتے تھے۔وہ خدا کے ساتھ کامل رفاقت میں تھے اور شام کے وقت اُس کی حضوری میں رہنے سے خوشی پاتے تھے۔یہ بات پیدایش 3: 8. میں بیان کی گئی ہے۔
مجھے یہ سوچنا اچھا لگتا ہے کہ وہ اپنے دن کی سب باتیں اُسے سناتے تھے جیسے اچھے دوست کیا کرتے ہیں۔جب اُن کا رشتہ ٹوٹ گیا تو خدا نے اُن سے اور تمام انسانوں سے میل ملاپ کے لئے ہر ممکن کام کیا۔یہاں تک کہ اُس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو قربان کر دیا تاکہ۔
• ہم دوبارہ اُس کے حضور کھڑے ہو سکیں۔• ہم اُس کے ساتھ سچی اور گہری محبت کی رفاقت کا تجربہ کریں۔• ہم خوشی اور پورے اعتماد کے ساتھ اُس کے ساتھ ساتھ چلیں۔
• آپ کی راہ لمبی اور دشوار ہے۔• آپ بغیر جوش اور دلیری کے آگے بڑھ رہے ہیں۔• آپ تھکے ہوئے اور دباؤ میں ہیں۔• آپ روزمرہ کے کام تو انجام دے رہے ہیں مگر دل اُن میں شامل نہیں۔• آپ کی دعائیں محض عادت بن گئی ہیں اور اُن میں یقین نہیں کیونکہ ایمان کمزور پڑ گیا ہے۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں۔خدا آپ کو قوت بخشتا ہے کہ آپ اُس کے ساتھ چلیں اور ہر گھڑی ہر دن سے لطف اندوز ہوں۔کیونکہ وہ اپنے روح کے وسیلہ سے یہاں زمین پر حاضر ہے۔اور ایک دن آپ اُس کے ساتھ آسمان پر روبرو چلیں گےاستثنا 20 :4.'کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے ساتھ ساتھ چلتا ہے تاکہ تُم کو بچانے کو تُمہاری طرف سے تُمہارے دُشمنوں سے جنگ کرے۔ '
خدا آپ کو اپنی آرام گاہ اور کامل خوشی میں داخل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔وہ آپ کو یاد دلاتا ہے کہ آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنی زندگی کے سب دن اُس کی حضوری میں بسر کریں۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ یسوع کے پیچھے قریب سے چلیں۔اُس کے نزدیک آئیں اور اُس کے دوست بنیں جیسے آدم اور حوا تھے اور جیسے موسیٰ تھا جس سے وہ دوستوں کی طرح باتیں کرتا تھا۔اُس کی خوشی بخش اور تسلی دینے والی رفاقت سے لطف اندوز ہوں۔آپ مسیح کی بہتر پیروی تب کریں گے جب اپنے پورے سفر میں اُس کے ساتھ قریب قریب چلیں گے۔
یسوع کو اپنے پہلو میں لئے ایک بابرکت دن گزاریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک