• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 17 ستمبر 2026

آپ کو پہلے ہی اُس کی میراث کا حق حاصل ہے۔

اشاعت کی تاریخ 17 ستمبر 2026

کیا آپ نے کبھی ایسی فلم دیکھی ہے جس میں بہادر سورما اپنے بادشاہ اور اُس کی بادشاہی کے لئے جانفشانی سے لڑتے دکھائے جاتے ہیں۔ آج خدا کا شکر ہے کہ وہ زمانہ گزر چکا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں۔

  • کہ ایک اعلیٰ تر بادشاہی موجود ہے۔ یعنی خدا کی بادشاہی۔

  • کہ خدا جو سب کا حاکم اور بادشاہ ہے اُس نے آپ کو اپنی بادشاہی کا وارث ٹھہرایا ہے۔

چنانچہ رومیوں 8: 17.اس سچائی کی گواہی دیتا ہے۔'اور اگر فرزند ہیں تو وارِث بھی ہیں یعنی خُدا کے وارِث اور مسِیح کے ہم مِیراث بشرطیکہ ہم اُس کے ساتھ دُکھ اُٹھائیں تاکہ اُس کے ساتھ جلال بھی پائیں۔ '

کیا آپ نے کبھی یہ شک کیا ہے کہ آپ واقعی اُس کے وارث ہیں ۔کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی موجودہ میراث فکروں الجھنوں اور آزمائشوں کا ایک سلسلہ ہے۔میں سمجھتا ہوں۔ میں خود بھی کبھی کبھی اس کیفیت سے گزرتا ہوں۔

لیکن یاد رکھیے۔گناہ سے پہلے آدم اور حوا باغ عدن میں رہتے تھے۔ خوشی کے ساتھ اور خدا کے ساتھ رفاقت میں۔وہ ساری مخلوق پر اختیار رکھتے تھے اور خالق کی عطا کی ہوئی تمام نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے تھے۔مگر گناہ کے سبب وہ اپنی نعمتوں سے محروم ہو گئے۔اور اُس گناہ کے نتائج تمام انسانوں تک پہنچے۔ آپ تک اور مجھ تک بھی۔

جب قصُوروں کے سبب سے مُردہ ہی تھے تو ہم کو مسِیح کے ساتھ زِندہ کِیا۔ (تُم کو فضل ہی سے نجات مِلی ہے)۔ اور مسِیح یِسُوعؔ میں شامِل کر کے اُس کے ساتھ جِلایا اور آسمانی مقاموں پر اُس کے ساتھ بِٹھایا۔ 'افسیوں 2 :5-6.

پس آپ پہلے ہی باپ کے ساتھ آسمانی مقاموں میں بٹھائے گئے ہیں۔آپ کو پہلے ہی اُس کی میراث کا حق حاصل ہے۔اور خدا اپنے فضل سے آپ کو یہ قدرت عطا کرتا ہے کہ آپ اس زمین پر اپنی لڑائیاں جیت سکیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ ابھی میرے ساتھ دعا کریں۔اے خدا میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تو نے مجھے اپنا فرزند اور اپنا وارث بنایا۔آج مجھے قوت بخش کہ میں ایمان کی اچھی کشمکش لڑوں۔میں یسوع مسیح میں تیرے ساتھ حکومت کرتا ہوں۔ آمین۔

اپنے آسمانی باپ کی حضوری میں ایک بابرکت دن گزاریں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔