کیا آپ کبھی مٹی پر چلے ہیں؟
کیا آپ کے پاس سفید جوتے ہیں؟یہ جوتے کافی عرصے سے مقبول ہیں اور سچ کہوں تو مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ میں خوش ہوں کہ بہار آ گئی ہے اور اب میں انہیں اس فکر کے بغیر پہن سکتی ہوں کہ وہ گندے ہو جائیں گے۔
شاید آپ کو وہ دن یاد ہو جب آپ نے اپنی زندگی یسوع کے سپرد کی۔ اور آپ نے دل میں وہ احساس اور تجربہ کیا جس کا ذکر کلام مقدس میں'یسعیاہ 1 :18. میں ملتا ہے۔
'اب خُداوند فرماتا ہے آؤ ہم باہم حُجّت کریں۔ اگرچہ تُمہارے گُناہ قِرمزی ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جائیں گے اور ہر چند وہ ارغوانی ہوں تَو بھی اُون کی مانِند اُجلے ہوں گے۔
کیا آپ کو وہ دن یاد ہے وہ ایک نہایت خوبصورت احساس تھا۔ ایسا احساس جو شاید آپ نے کافی عرصے سے محسوس نہ کیا ہو۔ ممکن ہے اس وقت آپ کی زندگی میں سردی کا موسم ہو۔ اور آپ کے قدم حال ہی میں بہت سی مٹی سے گزرے ہوں۔ اور یہ مٹی آپ کے اُن جوتوں سے چمٹ گئی ہو جو کبھی برف کی مانند سفید تھے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم اس جھوٹ میں آ جاتے ہیں جو ابلیس ہمارے دل میں ڈالتا ہے۔ یہ جھوٹ کہ اب اس گندگی سے چھٹکارا ممکن نہیں۔ کیونکہ ہمیں پہلے ہی جاننا چاہیے تھا کہ اگر سفید جوتوں کے ساتھ مٹی میں چلیں گے تو گندے تو ہوں گے۔ اور پھر قصور بھی ہمارا ہی ہے۔
لیکن یسوع کی کامل محبت ایک اور زبان بولتی ہے۔ وہ کامل یسوع اپنے ناکامل شاگردوں کے پاؤں دھونے کے لیے گھٹنوں کے بل جھک گیا۔ یہ محبت الزام نہیں لگاتی۔ یہ محبت صاف کرتی ہے۔ یہ محبت بحال کرتی ہے۔
1 یوحنا 4: 15. ہمیں بتا تا ہے کہ 'جو کوئی اِقرار کرتا ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے خُدا اُس میں رہتا ہے اور وہ خُدا میں۔
اور پھر '1 یوحنا 1: 9. میں لکھا ہے کہ ''اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔
ہاں۔ یسوع نے جواب دیا۔
ہاں۔ یسوع نے جواب دیا'یوحنا 13 :10. میں جو نہا چُکا ہے اُس کو پاؤں کے سِوا اَور کُچھ دھونے کی حاجت نہیں بلکہ سراسر پاک ہے اور تُم پاک ہو لیکن سب کے سب نہیں۔
اگر آپ نے اپنی زندگی یسوع کے حوالے کر دی ہے تو آپ اُس میں پہلے ہی پاک ٹھہرائے جا چکے ہیں۔ خُدا کے ساتھ آپ کا رشتہ کسی وقتی لغزش سے ختم نہیں ہوتا۔ اُس کی محبت اور فضل آپ کی کمزوری سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آج آپ اپنی حالت کو خُدا کے حضور لے آئیں۔ وہ معاف کرنے والا اور پاک کرنے والا خُدا ہے۔ وہ دل کو نئے سرے سے صاف کرتا ہے اور ضمیر کو آرام بخشتا ہے۔ آپ کو دوبارہ ابتدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ مسیح میں آپ پہلے ہی قبول کئے جا چکے ہیں۔بس اپنے پاؤں ایک بار پھر دھلوائیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا