خدا آپ سے لا محدود محبت کرتا ہے۔
کل خدا نے آپ کو اپنی محبت یاد دلائی۔ مگر آپ یہ کیسے ناپ سکتے ہیں کہ وہ آپ سے کتنا پیار کرتا ہے۔
آج میں آپ کو اس کی محبت کے انداز اور وسعت دکھانا چاہتا ہوں۔ وہ جو الفا اور اومیگا ہے۔ جو اول اور آخر ہے۔ وہ آپ سے ایسی محبت کرتا ہے جو لا محدود ہے اور کبھی نہیں بدلتی۔ یعنی ابدی محبت۔ یہ کتنا عظیم اور غیر معمولی تحفہ
اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ کوئی بھی چیز اور کوئی بھی شخص آپ سے اُس کی محبت کو جدا نہیں کر سکتا۔ جیسا کہ رسول پولُس اس بات کی وضاحت کرتا ہے۔ وہ یقین کے ساتھ کہتا ہے'کیونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔ نہ فرِشتے نہ حُکُومتیں۔ نہ حال کی نہ اِستِقبال کی چِیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اَور مخلُوق۔'رومیوں 8 :38-39.
اُس کی محبت آپ کے لئے کبھی ختم نہیں ہوتی۔ وہ آپ کی غلطیوں اور ناکامیوں کے باوجود آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کے ساتھ قائم رہتا ہے اور کبھی آپ کو نہیں چھوڑتا اس لئے ثابت قدم رہیں۔ جیسا کہ ہم2 تیمتھیس 2 :12.میں پڑھتے ہیں۔
'اگر ہم دُکھ سہیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا۔ 'وہ اپنی شفقت بھری محبت سے آپ کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور جب آپ کا دل اُس کے حضور راست ہو تو اپنی وفاداری کو آپ پر جاری رکھتا ہے۔ جیسا کہ یرمیاہ 31 :3 . میں لکھا ہے۔'خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔ '
اُس کے منصوبے کامل ہیں کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کے بہترین منصوبوں سے بھی آگے اور بلند تر دیکھتا ہے۔ اُس کی راہیں آپ کی راہوں سے بلند ہیں۔ اُس کے مقاصد آپ کی زندگی میں پورے ہوتے ہیں جب آپ اُس کی محبت کے جواب میں ہاں کہتے ہیں۔ یسعیا 25 1: .ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خُداوند کے کام عجیب اور اُس کے مشورے قدیم اور سچے ہیں۔ آپ کو نیک کاموں کے لئے پیدا کیا گیا ہے جو خُدا نے پہلے سے تیار کئے تاکہ آپ اُن میں چلیں۔ یہ سچائی افسیوں 2 : 10.
میں لکھی ہے۔
جب خوف یا دل شکستگی پیدا ہو تو فوراً خُدا کی لامحدود محبت کو یاد کریں۔ خُدا آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ جیسے آسمان زمین سے بلند ہیں ویسی ہی اُس کی محبت آپ کے لئے عظیم ہے۔زبور 103: 11. اس سچائی کی گواہی دیتی ہے۔ اُس پر بھروسا رکھیں اور ابھی اپنی زندگی کو اُس کی محبت سے بھرنے دیں۔
آئیے ایمان کے ساتھ دل میں یہ اقرار کریں۔ اے باپ یسوع کے نام میں مَیں ایمان رکھتا ہوں کہ نہ موت نہ زندگی نہ فرشتے نہ بدروحیں نہ آج کے خوف نہ کل کی فکریں نہ پاتال کی کوئی قوت مجھے خُدا کی محبت سے جدا کر سکتی ہے۔ نہ آسمان کی کوئی طاقت نہ زمین کی کوئی چیز مجھے اُس محبت سے الگ کر سکتی ہے جو تیرے بیٹے مسیح یسوع میں ظاہر ہوئی ہے۔ آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک