• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 5 ستمبر 2026

اُس کی نظر آپ پر ہے

اشاعت کی تاریخ 5 ستمبر 2026

آج کا معجزہ پڑھنے والے ایک شخص نے یہ بات میرے ساتھ شیئر کہ وہ اپنے اندر ایک خالی پن اور روحانی کمی محسوس کر رہا ہے۔ وہ اپنے شک اور نادانی کی وجہ سے دکھ اٹھا رہا ہے۔ اس کی روح کے زخموں نے اسے کئی سال نافرمانی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔ اور اب وہ اس کے نتائج بھگت رہا ہے۔

میں اس مایوسی اور احساس جرم کو خوب سمجھتا ہوں۔ ہر مسیحی اس مرحلے سے گزرتا ہے۔ لیکن شکر ہے کہ زندگی پتھر پر لکھی ہوئی نہیں۔ حالات جیسے بھی ہوں خدا وہی رہتا ہے۔ اس کی نظر ساری زمین پر دوڑتی ہے اور پھر ٹھہر جاتی ہے۔ آپ پر۔ کتاب مقدس میں لکھا ہے۔2 تواریخ :      16   :9 .

خدا دیکھتا ہے کہ آپ کس حال سے گزر رہے ہیں۔ غم۔ ناانصافی۔ تنہائی۔ یا شاید دغا۔ وہ خوشی کے وقت بھی دیکھتا ہے۔ خوش کن نتائج۔ فتوحات۔ اور آپ کی دعاوں کے جواب بھی۔

آج وہ آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ آپ حالات کو نہیں بلکہ اس کی طرف دیکھیں۔

ہم یہ بات  ز بور 34 5 -6. میں پڑھتے ہیں۔'اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔ اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔ '

ہاں جب آپ بے بسی میں دعا کرتے ہیں تو خداوند سنتا ہے اور آپ کو آپ کی سب پریشانیوں سے بچاتا ہے۔ سب سے۔ نہ صرف ایک سے اور نہ چند سے۔ اس کا مطلب ہے آپ کے لئے مکمل فتح۔ اور دشمن کی پوری شکست۔

یاد رکھیں جب بھی آپ خود کو بوجھ تلے دبا ہوا محسوس کریں کہ آپ خدا کے نزدیک کتنے اہم ہیں۔ آپ اس کے انتخاب سے  پیدا ہوئے۔ آپ اس کے فرزند ہیں۔ آپ اس کے جلال کے لئے بنائے گئے ہیں۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ اس کے فضل نے آپ کو ڈھانپ رکھا ہے اور اس کا جلال آپ کو گھیرے ہوئے ہے۔ آپ اس کی نظر میں قیمتی ہیں۔ اور آپ مسیح کے ساتھ وارث ہیں۔

اب مزید نہ روئیں۔ اپنے آنسو پونچھ لیں۔ آپ فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ خدا آپ کے ساتھ ہے زمانے کے آخر تک۔ جیسا کہ 'متی 28 20 .میں لکھا ہے۔اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔

اُس کے ساتھ آج کا دن خوبصورت گزاریں جو ہر روز آپ کے ساتھ چلتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔