• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 22 اگست 2026

آپ خُدا کے سامنے سچے ہو سکتے ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 22 اگست 2026

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ خُدا کے سامنے سب ٹھیک ظاہر کیا ہو جبکہ حقیقت میں کچھ بھی ٹھیک نہ ہو۔ مثال کے طور پر آپ دُعا تو کرتے ہیں مگر بس عادت کے طور پر۔ اور دل سے نہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ اے خُداوند تیرا شکر ہے کہ تو میرے ساتھ ہے۔ تیرا شکر ہے کہ میں تجھ پر بھروسا کر سکتا ہوں۔ لیکن اندر سے دل بہت ٹوٹا ہوا ہوتا ہے۔ آپ مایوس ہوتے ہیں۔ دل شکستہ ہوتے ہیں۔ تو پھر کیوں نہ یہی سب خُدا کو بتا دیں۔ دکھاوے کے بجائے۔

خُدا کی حضوری ایک محفوظ جگہ ہے۔ ایسی جگہ جہاں آپ جیسے ہیں ویسے ہی آ سکتے ہیں۔ بغیر کسی خوف کے۔ بغیر کسی شرمندگی کے۔ خُدا آپ سے ویسے ہی محبت کرتا ہے جیسے آپ ہیں۔ آپ کو کسی نقاب کی ضرورت نہیں۔ یہ ظاہر دکھانے کی ضرورت نہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ آپ خُدا کے سامنے سچے رہ سکتے ہیں۔

خُدا آپ کا خالق ہے۔ وہ آپ کو پوری طرح جانتا ہے۔ وہ آپ کے دل کے سب بھید جانتا ہے۔ اور وہ صرف ایک بات کا انتظار کر رہا ہے۔ کہ آپ اُس کے سامنے سچے ہوں۔ خلوص کے ساتھ۔

وہ چاہتا ہے کہ آپ اُسے ویسے ہی بتائیں جیسے آپ اپنے کسی بہت قریبی دوست کو بتاتے ہیں۔ جو بات آپ کو پریشان کرتی ہے۔ جو بات آپ کو غمگین کرتی ہے۔

وہ چاہتا ہے کہ اپنی محبت آپ پر انڈیل دے۔ حتیٰ کہ آپ کے وجود کے اُن حصوں میں بھی جو سب سے زیادہ چھپے ہوئے ہیں۔

کیا میں'زبور 139.23. کی بنیاد پر آپ کو ایک سادہ سی بات بتاؤں۔'اَے خُدا! تُو مُجھے جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔ مُجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے 

خُداوند کو دعوت دیں۔

کہ وہ آپ کے دل کو جانچے۔

کہ وہ آپ کے خیالوں کو آزمائے۔

کہ وہ آپ کی نیتوں اور ارادوں کو دیکھے۔

اُسے پوری طرح اپنے پاس آنے دیں۔خود کو اُس کے حوالے کر دیں۔جیسے ہیں ویسے ہی اُس کی حضوری میں آئیں۔

اگر آپ چاہیں تو ابھی اُس سے یہ کہہ سکتے ہیں۔زبور  116. 7.'اَے میری جان! پِھر مُطمِئن ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔ 'اے خُداوند میری جان پر بھلائی کرنے کے لئے تیرا شکر ہو۔میں جیسے ہوں ویسے ہی تیرے پاس آتا ہوں۔میں تیرے آرام میں داخل ہوتا ہوں۔تیری حضوری کا شکر ہو جو مجھے تسلی دیتی ہے۔میں تیری حمد کرتا ہوں کیونکہ تو مجھ سے ویسے ہی محبت کرتا ہے جیسا میں ہوں۔آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔