• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
    • VI Vietnamese
اشاعت کی تاریخ 21 اگست 2026

کیا آپ کو محبت کے لیے وقفہ درکار ہے؟

اشاعت کی تاریخ 21 اگست 2026

میں تصور کرتا ہوں کہ آپ دن میں کئی بار وقفہ لیتے ہیں۔ جیسے چائے کا وقفہ۔ دوپہر کے کھانے کا وقفہ۔ یہ وقفے ضروری ہوتے ہیں تاکہ آپ کو آرام ملے۔ تازگی آئے۔ اور دل کو پھر سے قوت ملے۔

لیکن ایک اور وقفہ بھی ہے جو بہت ضروری ہے۔ اور ہم اکثر اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ وہ ہے محبت کا وقفہ۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ محبت کا وقفہ کیا ہوتا ہے۔

جس طرح آپ کے جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح آپ کی روح کو بھی سکون چاہیے۔ سانس لینے کا موقع چاہیے۔ اور یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ سے محبت کی جاتی ہے۔

یہ محبت کا وقفہ آپ کو یسوع کی محبت کو محسوس کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے۔

دن کے کسی بھی وقت۔ جہاں کہیں بھی آپ ہوں۔

یسوع کی اُس محبت پر غور کریں جو وہ آپ سے رکھتا ہے۔اُس کے قدموں میں بیٹھیں۔اُس کی حضوری میں خوشی منائیں۔

'جَیسے باپ نے مُجھ سے مُحبّت رکھّی وَیسے ہی مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی۔ تُم میری مُحبّت میں قائِم رہو۔ 'یوحنا 15. 9.

جب آپ کا دن ایک کے بعد ایک کام میں گزر رہا ہو تو چند لمحوں کے لئے رکنا یاد رکھیں۔علامتی طور پر اپنا سر اُس کے کندھے پر رکھیں۔یسوع کی محبت کو اپنے اندر جذب کریں۔آرام کریں اور مسکرائیں۔خُدا آپ سے محبت کرتا ہے۔

آئیں ہم مل کر دُعا کریں۔اے باپ۔ مجھے سکھا کہ میں تیرے حضور میں وقت گزاروں۔میری مدد کر کہ میں سارا دن تیری محبت کو محسوس کرتا رہوں۔یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔