• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 12 اگست 2026

وہ آپ کا شفاعت کرنے والا ہے۔

اشاعت کی تاریخ 12 اگست 2026

روزانہ، ہزاروں خیالات آپ کے ذہن میں گزرتے ہیں۔ بعض ماہرینِ دماغ کے مطابق ایک شخص کے دن میں 60,000 سے 80,000 خیالات ہوتے ہیں۔ان ہزاروں خیالات میں سے کتنے ایسے خیالات ہیں جو آپ کے اپنے خلاف الزام تراشی کے ہیں؟ کیا کچھ الفاظ، اعمال، یا نیتیں ایسی ہیں جن کے لیے آپ خود کو معاف نہیں کر پاتے؟

شیطان وہ ہے جو الزام تراشی سے بھری زبان لے کر آتا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ کے ہر الزام تراشی والے خیال اُس کی طرف سے آیا ہے، لیکن ممکن ہے کہ کچھ اُس کی طرف سے ہوں۔اس کا نام"دشمن" ہے وہ بذاتِ خود الزام ترازی کرنے والا ہے۔

۔شیطان نے ایوب پر خدا کے حضور الزام لگایا۔ ایوب مکمل طور پر بے عیب اور راستباز تھا جیسا کہ ہم ایوب 1. 8.

میں پڑھتے ہیں کہ خداوند نے شیطان سے کہا کیا تو نے میرے بندے ایوب پر غور کیا ہے زمین پر اس کی مانند کوئی نہیں وہ بے عیب اور راستباز ہے خدا سے ڈرتا اور بدی سے پرہیز کرتا ہے۔ پھر بھی شیطان نے اس پر الزام لگایا اور اسے سخت آزمائشوں اور آفتوں میں ڈال دیا۔

لیکن کتاب ایوب 19. 25.میں ایوب یہ اعلان کرتا ہے کہ میں جانتا ہوں میرا فدیہ دینے والا زندہ ہے اور آخرکار وہ زمین پر کھڑا ہوگا۔ایمان کا کتنا زبردست اقرار ہے۔ ایوب اپنے فدیہ دینے والے کو جانتا تھا۔ اپنے شفاعت کرنے والے کو۔ اور آپ کا کیا حال ہے۔ کیا آپ اُسے جانتے ہیں۔

رومیوں 8. 33-34. میں یوں لکھا ہے۔'خُدا کے برگُزِیدوں پر کون نالِش کرے گا؟ خُدا وہ ہے جو اُن کو راست باز ٹھہراتا ہے۔ کَون ہے جو مُجرِم ٹھہرائے گا؟ مسِیح یِسُوعؔ وہ ہے جو مَر گیا بلکہ مُردوں میں سے جی بھی اُٹھا اور خُدا کی دہنی طرف ہے اور ہماری شِفاعت بھی کرتا ہے۔ '

مسیح آپ کا وکیل ہے۔ وہ کبھی الزام لگانے والی طرف پر نہیں ہوتا۔ وہ باپ کے ساتھ کھڑا ہے، اور آپ کے لیے شفاعت کرتا ہے۔ وہ آپ کے حق میں ہے، آپ کے خلاف نہیں۔

یاد رکھیں کہ وہی ہے جو آپ کا فدیہ دیتا ہے۔وہی ہے جو آپ کا دفاع کرتا ہے۔وہی ہے جو آپ کے لیے کھڑا ہوا اور پھر کھڑا ہوگا۔

کیا آپ اس کی شیریں آواز ابھی سن رہے ہیں جو آپ سے کہہ رہی ہے کہ اگر سب لوگ آپ کو رد کریں آپ پر تنقید کریں اور آپ پر الزام لگائیں تب بھی میں آپ کے ساتھ ہوں کیونکہ میں آپ کا شفاعت کرنے والا ہوں۔ میں باپ کو اپنے ہاتھوں میں کیلوں کے نشان دکھاتا ہوں اور وہ خون جو آپ کے لیے صلیب پر بہایا گیا۔ اور میں اس سے کہتا ہوں کہ دیکھو اے باپ یہ اس کے لیے تھا۔ یہ معاف کیا گیا ہے۔ راست ٹھہرایا گیا ہے۔ پاک کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف کوئی الزام قائم نہیں رہ سکتا۔

اطمینان میں قائم رہیں۔ وہی آپ کا شفاعت کرنے والا ہے

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔