• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 9 اگست 2026

آپ کی زندگی کی کتاب کون لکھ رہا ہے۔

اشاعت کی تاریخ 9 اگست 2026

اپنی زمینی خِدمت کے دوران یسوع نے بہت سے غیر معمولی کام کیے۔ ہم اکثر اُن معجزات کے بارے میں سوچتے ہیں جو اُس نے انجام دیے۔ مگر میں اُن رحم بھری اور محبت بھری نگاہوں کے بارے میں بھی سوچتا ہوں جو اُس نے اُن لوگوں پر ڈالی جن سے وہ ملا۔

یوحنا جو خُداوند کے شاگردوں میں سے ایک تھا اور اُس انجیل کا مصنف ہے جو اُس کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اپنی تحریر کا اختتام یہ کہتے ہوئے کرتا ہے۔'اَور بھی بُہت سے کام ہیں جو یِسُوعؔ نے کِئے۔ اگر وہ جُدا جُدا لِکھے جاتے تو مَیں سمجھتا ہُوں کہ جو کِتابیں لِکھی جاتِیں اُن کے لِئے دُنیا میں گُنجایش نہ ہوتی۔'یوحنا 21. 25.

اور یہ سچ ہے۔ یسوع نے زمین پر اپنے وقت کے دوران بے شمار عظیم کام انجام دیے۔ اور وہ آج بھی کرتا ہے۔ یسوع کی محبت اور کاموں کی گواہی دینے والی ہزاروں بلکہ لاکھوں کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ مگر ایک خاص کتاب ہے جو اُس کے بارے میں بھی بات کرتی ہے اور آپ کے بارے میں بھی۔ وہ کتاب جو خود یسوع آپ کی زندگی کے بارے میں لکھ رہا ہے۔

ذرا تصور کریں۔

۔آپ کی زندگی کی کتاب کے سرورق پر یسوع کا نام سنہری حروف میں لکھا ہے۔ وہ اس کتاب کا مصنف ہے۔ اس کتاب پر آپ کی تصویر بھی ہے۔۔ یسوع قلم اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اور آپ کی زندگی کی کہانی لکھتا ہے۔ وہ بہت خوبصورتی سے لکھتا ہے۔اس کتاب کے صفحات آپ کے دل کے گوشے ہیں۔ اور سیاہی اُس کی محبت کی سیاہی ہے۔

وہ پورے جوش کے ساتھ اپنی محبت آپ کے دل کے صفحات پر انڈیل دیتا ہے۔ وہ آپ کی زندگی کو ایک کھلی کتاب بنا دیتا ہے۔ ایک خط۔ ایک گواہی جسے وقت مٹا نہیں سکتا۔ یوں آپ کی زندگی کا وہ پوشیدہ مصنف اپنی آپ کے اندر کی ہوئی کاریگری کے وسیلہ سے اس دنیا کے لیے ظاہر ہو جاتا ہے۔

آپ کی زندگی کے مسودے کو لکھنے کے لیے اس سے بڑا کوئی مصنف نہیں۔ اس سے بہتر کوئی لکھنے والا نہیں۔ اُس کی خواہش ہے کہ وہ آپ کے دل کی تختیوں پر لکھے۔ تاریخ کا مرکزی کردار ہی آپ کی کہانی کا مصنف بن گیا ہے۔ اور وہ اپنی کہانی آپ کی زندگی کے ساتھ لکھ رہا ہے۔ ایک بدلی ہوئی زندگی کی کہانی۔ ایک تبدیل شدہ زندگی کی کہانی۔ ایک شفا یافتہ اور آزاد کی گئی زندگی کی کہانی۔

آج خاص طور پر یسوع یہ بات آپ کے دل پر لکھنا چاہتا ہے۔ میں تم سے ازلی محبت کرتا ہوں۔ میں نے تمہیں جانا اور تمہارے دنوں کو اُس وقت مقرر کیا جب وہ ابھی موجود بھی نہ تھے۔ میں نے تمہارا وجود چاہا۔ اور میں تمہاری زندگی کو اپنی شاہکار تخلیق سمجھتا ہوں۔ وہ نظم جو میں خود لکھتا ہوں۔

کیا آپ ابھی میرے ساتھ خُداوند کا شکر ادا کرنا چاہیں گے۔اے خُداوند میں اپنی زندگی میں تیرے عجیب کاموں کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں تیرے احسانوں کو بھولنا نہیں چاہتا۔ میں اپنی زندگی کی کتاب کے صفحات خود لکھنا چھوڑتا ہوں اور مصنف کے تمام حقوق تجھے سونپ دیتا ہوں۔ میرے وجود کا مصنف ہونے کے لیے میں تیرا بے حد شکر گزار ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ تیرا کلام میرے دل پر مُہر ہو جائے۔ یسوع کے قادر نام میں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔