• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 اگست 2026

خداوند میرا محافظ ہے۔

اشاعت کی تاریخ 3 اگست 2026

میں نے کہا یہ کب ٹوٹ گیا۔ میں نے اپنا فون دیکھا اور بالکل حیران رہ گئی کیونکہ لینس خراب ہو چکا تھا اور مجھے یہ بھی یاد نہ تھا کہ یہ کب اور کیسے ہوا۔جب آخرکار میں نے نیا فون لیا تو میرا پہلا خیال یہ تھا کہ اس بار فون کو کہیں لے جانے سے پہلے لینس کی حفاظت ضروری ہے۔

مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اپنی زندگی میں کتنے فون استعمال کیے ہیں۔ مگر اس سے پہلے کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ کیمرہ یا لینس کو محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ اب جا کر یہ بات سمجھ میں آئی۔

اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔ پہلے مسئلہ آتا ہے پھر ہمیں حفاظت کی ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔ صرف چیزوں کو ہی حفاظت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہمیں بھی۔ ہمارے دلوں کو۔ ہمارے بدن کو۔ اور اُس ہر بات کو جو خدا نے ہمیں زندگی کے لیے عطا کی ہے۔'کیونکہ قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔ پس اپنے بدن سے خُدا کا جلال ظاہِر کرو۔'1 کرنتھیوں 6: 20.

براہ کرم اس وقت تک انتظار نہ کریں جب تک کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو جائے اور پھر اپنے دل کی حفاظت کریں۔ اور نہ ہی کسی غیر صحت مند ماحول کو یہ اجازت دیں کہ وہ بار بار آپ کو زخمی کرتا رہے۔ یہاں تک کہ آپ حیرت سے دیکھیں کہ اس نے آپ کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔

آپ خدا کے فرزند ہیں۔ اُس کے آپ کے لیے منصوبے ہیں۔ وہ آپ میں وہ سب کچھ دیکھتا ہے جو آج آپ خود نہیں دیکھ پاتے۔ اسی لیے وہ چاہتا ہے کہ آپ حفاظت کے لیے اُس پر بھروسا رکھیں۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ اب آپ میں اس کی طاقت نہیں رہی۔ تو پھر ابھی اُس کا کلام کھولیں۔ اور سچائی کو دوبارہ اپنے خیالات میں آنے دیں۔ کیونکہ سب کچھ ممکن بنانے والی قوت خدا ہی کی ہے'خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔ میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔ 'زبور 28. 7.

کیا آپ ایمان کے ساتھ اس آیت کو دعا میں کہنا چاہتے ہیں۔اے خداوند آپ میری قوت اور میری ڈھال ہیں۔ میں آپ پر بھروسا رکھتا ہوں اور آپ میری مدد کرتے ہیں۔

آمین ۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔