• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 2 اگست 2026

وقت بہت محدود ہے۔

اشاعت کی تاریخ 2 اگست 2026

آپ سوشل میڈیا پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔ ٹیلی وژن کے سامنے کتنا وقت دیتے ہیں۔

آپ کی عمر اور مزاج کے مطابق روزمرہ زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی چیز ہوتی ہے جو دل و دماغ کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ کسی کے لئے وہ روزانہ کا ٹی وی پروگرام ہوتا ہے جسے چھوڑنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔ کسی کے لئے سوشل میڈیا کی دنیا چند ہی لمحوں میں سوچوں پر قبضہ کر لیتی ہے۔ یہ چیزیں صرف وقت ہی نہیں لیتیں بلکہ انسان کی توجہ کو قید کرلیتی ہیں۔

ممکن ہے آپ کے گھر میں سارا دن کوئی مسیحی چینل چلتا رہتا ہو۔ اور آپ سوشل میڈیا پر صرف مسیحی اثر رکھنے والوں اور خادموں کو ہی فالو کرتے ہوں۔ یہ سوچتے ہوئے کہ آپ کا ایمان بڑھ رہا ہے۔ اور امید ہے کہ واقعی بڑھ رہا ہو۔ مگر۔کیا آپ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہم اکثر خدا کے بارے میں بات کرنے والے لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ اور اُس خدا کے ساتھ کم وقت جو آپ سے شخصی طور پر بات کرتا ہے۔

اگر ہم انٹرنیٹ یا ٹیلی وژن پر گزارا ہوا وقت کم کر دیں۔ اور خدا کے ساتھ ذاتی طور پر گزارا ہوا وقت بڑھا دیں۔ تو بہت سی جھنجھلاہٹ تنہائی فکرمندی اور شک خود بخود ختم ہو جائیں۔

میں بے حد مغلوب اور دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے ہر روز دنیا بھر کے ہزاروں لوگوں سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ چاہے وہ آج کا معجزہ کے ای میلز کے ذریعے ہو۔ مسیحی ٹی وی پر خدمت کے ذریعے ہو۔ ریڈیو پر ہو۔ یا فیس بک اور انسٹاگرام کے وسیلہ سے۔ پھر بھی۔اگر لوگ میری پیروی یسوع کی  پیروی سے زیادہ کرنے لگیں۔ تو کہیں نہ کہیں کچھ غلط ہو گیا ہے۔

یہ وہ خیالات ہیں جو حال ہی میں میرے دل میں آئے۔ اور میں پوری سچائی کے ساتھ آپ سے بانٹنا چاہتی ہوں۔ کیونکہ آپ میرے لیے اہم ہیں۔'ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔ اَیسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔ 'زبور 90:  12.

آئیے اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم اپنا وقت کیسے استعمال کرتے ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یسوع کے پاس ہمارے لیے وقت ہے۔ ہمیشہ۔ یہ کیسا بڑا تحفہ ہے۔ کیسی عظیم محبت ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔