آپ کے آنسو دیکھے جاتے ہیں
میری بات پر یقین کریں جب میں آپ کو بتاتی ہوں کہ میرے بھی ایسے لمحات آتے ہیں جب میں سوچتی ہوں:آخر میں یہ سب کیوں کر رہی ہوں؟
مجھے یقین ہے کہ بعض دنوں میں آپ بھی اپنے کام کے ساتھ اپنی حدوں تک پہنچ جاتے ہوں گے۔شاید کبھی کبھار آپ کے دل میں یہ خیال بھی آتا ہو کہ میں نے بچوں کو دنیا میں کیوں لایا؟ اب تو میری اپنی کوئی زندگی ہی نہیں رہی!
حال ہی میں مجھے شدید مایوسی ہوئی حتیٰ کہ توہین کا احساس بھی جب مختلف لوگوں نے میرے کام اورمیری بلاہت (calling) کی اہمیت کو کم تر جانا۔اور یہ دیکھ کر دل دہل جاتا ہے کہ لوگ کتنی جلدی ایسے الفاظ پر یقین کر لیتے ہیں۔
ہاں مالی معاملات کے حوالے سے بھی یہ میرے لیے ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے۔اِن لوگوں نے مجھے مشورہ دیا بس اپنی خدمت میں کم کر دو اور کہیں اور جا کر اچھا پیسہ کما لو۔یہ بات میرے لیے چہرے پر طمانچے جیسی تھی اور ہر بار بعد میں میں آنسوؤں میں ٹوٹ جاتی تھی اپنی پوری زندگی پر سوال اٹھانے لگتی تھی۔میں نے دل کی گہرائی سے دعا کیاَے یسوع اگر جو کچھ میں کر رہی ہوں وہ غلط ہے اگر تُو چاہتا ہے کہ میں رک جاؤں تو مجھے دکھا دے۔
اگلے ہی لمحے میں نے وہ روزانہ کا کیلنڈر کھولا جو مجھے اُس خدمت کی طرف سے بھیجا گیا تھا جس کی میں پیروی کرتی ہوں۔اُس پر لکھا تھا خدا نے تیری زندگی کے لیے ایک عظیم بلاہٹ رکھی ہے یہ بلاہٹ ایک واقعی عظیم شخصیت کے لیے ہے اور وہ اُس شخصیت کو تجھ میں دیکھتا ہے.
مجھے یہ بات سن کر بڑی تسلی اور حوصلہ ملا اور یہ باتیں آپ کے لیے بھی ہیں۔ آپ درست راہ پر چل رہے ہیں۔ کسی کو یہ حق نہ دیں کہ وہ اُن عظیم کاموں کو حقیر جانے جو خدا آپ کے وسیلہ سے پورے کر رہا ہے۔
'اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔ اگر وہ گِر بھی جائے تُو پڑا نہ رہے گا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔ 'زبور 37. 23-24.
یہ کتنی حوصلہ دینے والی باتیں ہیں۔ خدا آپ کو دیکھتا ہے۔ وہ آپ سے محبت رکھتا ہے۔ اور جب آپ لغزش کھائیں یا گر پڑیں تب بھی وہی ہے جو آپ کو پھر سے اٹھائے گا۔ چاہے آپ یہ سوچنے لگیں کہ کیا آپ اب بھی اپنی بلاہٹ پر چل سکتے ہیں۔
وہ آپ کی مدد کرے گا۔ اور میری بھی۔ بار بار۔ کیونکہ وہ ہم سے محبت رکھتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا