• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 9 جولائی 2026

کیا آپ خود کو اس سب میں اکیلا محسوس کرتے ہیں

اشاعت کی تاریخ 9 جولائی 2026

کیا کبھی آپ خُدا سے سوال کرتے ہیں؟ آپ کھل کر بتا سکتے ہیں۔ اگر جواب ہاں ہو تو یہ بالکل ٹھیک ہے۔ آپ کے پاس ہمیشہ یہ موقع موجود رہتا ہے کہ آپ بڑھیں اور خُدا کو اپنے فہم کو نیا کرنے دیں۔ 😀

جب زکریاہ نے ایک فرشتے سے یہ سنا کہ وہ بڑھاپے میں باپ بننے والا ہے تو وہ یقین نہ کر سکا۔ اُس نے خُدا سے اور اُس کی قدرت سے سوال کیا جو اس دنیا سے بالاتر ہے۔

صرف اُس پر بھروسا نہ کریں جو انسانی طور پر ممکن دکھائی دیتا ہے۔ خُدا کے امکانات اس دنیا کے نہیں ہیں۔

اور دیکھ جِس دِن تک یہ باتیں واقِع نہ ہو لیں تُو چُپکا رہے گا اور بول نہ سکے گا۔ اِس لِئے کہ تُو نے میری باتوں کا جو اپنے وقت پر پُوری ہوں گی یقِین نہ کِیا۔ لُوقا 1 :20

کچھ ہی عرصہ بعد جب وہی فرشتہ مریم کے پاس آیا اور اسے بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔ تو اس کا ردعمل زکریاہ سے بالکل مختلف تھا۔ وہ ایمان لائی۔'مریمؔ نے کہا دیکھ مَیں خُداوند کی بندی ہُوں۔ میرے لِئے تیرے قَول کے مُوافِق ہو۔ تب فرِشتہ اُس کے پاس سے چلا گیا۔ 'لُوقا 1: 38

مجھے یہ دلچسپ لگتا ہے کہ فوراً اس کے بعد لکھا ہے۔۔ تب فرِشتہ اُس کے پاس سے چلا گیا۔اچانک وہ اس بات کے ساتھ اکیلی رہ گئی۔ بغیر کسی ثبوت کے کہ جو کچھ کہا گیا وہ واقعی سچ ہے۔ لیکن اس نے ایمان رکھا۔ اور اپنی تنہائی میں بھی ایمان پر قائم رہی۔ پھر اس نے ایک ناقابلِ بیان معجزه دیکھا۔ یسوع۔

آپ کہاں خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔کیا خُدا نے کچھ وقت پہلے آپ کے دل پر کوئی بات رکھی تھی۔اور اب آپ کچھ محسوس نہیں کرتے۔اور آپ سب کچھ پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔یہاں تک کہ خُدا پر بھی۔کیونکہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک بند راستے میں پھنس گئے ہیں۔

کیا میں آج آپ کو یہ یاد دلا سکتی ہوں۔

  • آپ کا ایمان زبردست طاقت رکھتا ہے جب آپ ایک زبردست خدا پر بھروسہ کرتے ہیں۔

  • آپ اپنے تجربے میں اکیلے نہیں ہیں۔

یہ بات ہمیں ابراہام کی زندگی اور ایمان میں صاف طور پر نظر آتی ہے۔جس کے بارے میں لکھا گیا ہے۔'وہ نااُمّیدی کی حالت میں اُمّید کے ساتھ اِیمان لایا تاکہ اِس قَول کے مُطابِق کہ تیری نسل اَیسی ہی ہو گی وہ بُہت سی قَوموں کا باپ ہو۔ رومیوں 4: 18 'اور نہ بے اِیمان ہو کر خُدا کے وعدہ میں شک کِیا بلکہ اِیمان میں مضبُوط ہو کر خُدا کی تمجِید کی۔ 'رومیوں 4: 20

آج یہ فیصلہ کریں کہ آپ کس طرح ایمان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔کیا شک کرنے والے زکریاہ کی طرح۔یا بھروسا رکھنے والی مریم کی طرح۔ یا مضبوطی سے ایمان رکھنے والے ابراہام کی طرح۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔