• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 6 جولائی 2026

بس مجھ پر ایمان رکھیں

اشاعت کی تاریخ 6 جولائی 2026

اور دیکھ جِس دِن تک یہ باتیں واقِع نہ ہو لیں تُو چُپکا رہے گا اور بول نہ سکے گا۔ اِس لِئے کہ تُو نے میری باتوں کا جو اپنے وقت پر پُوری ہوں گی یقِین نہ کِیا۔  لُوقا 1: 20

جب میں نے حال ہی میں لوقا کی انجیل کو ابتدا سے پڑھنا شروع کیا تو میں ایک ایسی آیت پر ٹھہر گئی جسے ہم بے شمار مرتبہ سن چکے ہیں۔ اس آیت میں سننے کے مفہوم نے یعنی تُو چُپکا رہے گا اور بول نہ سکے گا نے اچانک میرے لیے ایک نہایت حقیقی صورت اختیار کر لی۔

ہم نہیں جانتے کہ زکریاہ نے خُدا کے حضور کتنی بار آنسو بہائے ہوں گے۔کتنی بار اُس نے خُدا سے التجا کی ہوگی کہ اُنہیں ایک بچہ عطا کرے۔کلامِ مقدس لُوقا 1: 7 میں کہتی ہےکہ اور اُن کے اَولاد نہ تھی کیونکہ اِلیشِبَع بانجھ تھی اور دونوں عُمر رسِیدہ تھے۔ 

اچانک ایک فرشتہ زکریاہ کے سامنے کھڑا ہوا اور اُس سے کہا۔خَوف نہ کر کیونکہ تیری دُعا سُن لی گئی الُوقا 1: 13

زکریاہ اس سے بہتر کچھ نہ سوچ سکا کہ اس بات کے لیے ثبوت مانگے اور یہ بتائے کہ یہ کیسے ممکن نہیں۔ اُس کی بیوی بوڑھی تھی اور وہ خود بھی بوڑھا تھا۔ زکریاہ نے فرشتے کی بات پر ایمان لانے کے لیے نشانی طلب کی۔لُوقا 1:  18-19

اے زکریاہ۔ کیا آپ بس خوش نہیں ہو سکتے تھے۔ کیا آپ ایمان نہیں لا سکتے تھے کہ جو کچھ فرشتے نے آپ سے کہا ہے وہی ضرور پورا ہوگا۔ آخر وہ ایک فرشتہ تھا۔

میرے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی فرشتہ میرے دروازے پر آئے اور یہ کہے کہ تمہاری دعا قبول ہو گئی ہے۔اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا تو آپ کیا کرتے۔ ذرا سچ دل سے سوچیے۔شاید آپ فوراً اپنا فون نکالتے اور کہتے کہ ذرا بات دوبارہ کہیے تاکہ میں یہ لمحہ محفوظ کر لوں۔ یا کم از کم ایک سیلفی ہی لے لیتے۔ہم ثبوت چاہتے ہیں۔

ایمان کے وسیلہ سے ہم بغیر ثبوت کے بھی یقین کر سکتے ہیں۔کیونکہ ہم خُدا پر اور اُس کے کلام کی سچائی پر ایمان رکھتے ہیں۔شاید اسی لیے خُدا نے زکریاہ کو گونگا کر دیا۔شاید اُسے یہ سیکھنے کی ضرورت تھی کہ خُدا کی بات سنے اور اُس پر بھروسا رکھے۔بغیر نشانی کے۔مکمل خاموشی۔مکمل بھروسا۔آپ کو ثبوت کی ضرورت نہیں۔کیونکہ خُدا وفادار اور قابل اعتماد ہے۔

کیا آپ پورے دل اور پوری وفاداری کے ساتھ اُس پر بھروسا کریں گے؟

آپ ایک معجزہ ہیں.

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔