• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 5 جولائی 2026

یہ دعوت آپ ہی کے لئے ہے۔

اشاعت کی تاریخ 5 جولائی 2026

میں امید کرتا ہوں کہ آپ نے اس ہفتے کے  پیغاموں سے لطف پایا ہو گا اور خاص طور پر یہ کہ ان سے آپ کی روح نے غذا پائی ہو گی۔ آج ہم اس خصوصی سلسلے کو مکمل کر رہے ہیں۔

کیا آپ کو کبھی کسی ضیافت یا کسی خاص موقع کے لئے بلایا گیا ہے۔ جب وہ دن آتا ہے تو اندر جانے کے لئے دعوت نامہ دکھانا ضروری ہوتا ہے۔ دعوت نامہ نہ ہو تو داخلہ بھی نہیں ہوتا۔

آج ایک خصوصی دعوت آپ کے لئے رکھی گئی ہے۔یہ مکاشفہ 3: 20 میں پائی جاتی ہے۔'دیکھ مَیں دروازہ پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو مَیں اُس کے پاس اندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ۔ '

یہ دعوت خود یسوع کے دستخط سے ہے۔خدا کے سب سے حسین ناموں میں سے ایک جو میں آپ سے شیئرکرنا چاہتا ہوں یہی ہے۔ یسوع۔ یعنی خدا نجات ہے۔ یہ وہ نام ہے جو سب ناموں سے برتر ہے۔ وہی نام جس کے وسیلے سے انسان نجات پاتے ہیں۔ بادشاہوں کے بادشاہ کا نام۔ اور یہی بادشاہ آپ کو بلاتا ہے کہ دروازہ اس کے لئے کھولیں۔میں دروازے پر کھڑا ہوں اور کھٹکھٹاتا ہوں۔

یسوع وہ ہے جو نجات دیتا ہے۔وہ آپ کو گناہ کی طاقت سے بچاتا ہے، اور بالکل، آپ کی تمام پریشانیوں اور غموں سے بھی نجات دیتا ہے۔یسوع آپ کا وفادار دوست ہے۔وہ کیا چاہتا ہے؟۔  دل سے آپ کے ساتھ ہونا۔۔ روزانہ کا رشتہ قائم کرنا۔۔ آپ سے بات کرنا۔۔ آپ کو وہ سب دکھانا جو آپ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔۔ اچھے وقتوں اور برے وقتوں میں آپ کے ساتھ ہونا۔۔ بیماری اور صحت میں آپ کے ساتھ ہونا۔

یسوع یہاں موجود ہے. آپ اس کے لئے دروازہ کھول سکتی ہیں. اس سے بات کر سکتی ہیں. اپنے فکر اپنی خوشی اپنی امیدیں حتیٰ کہ اپنے خواب بھی اس کے سپرد کر سکتی ہیں.اگر آپ نے پہلے ہی اپنی زندگی یسوع کے سپرد کی ہے تو میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں. یہ بڑی نعمت ہے. اور میں آپ کو ترغیب دیتا ہوں کہ اسی راہ پر ثابت قدم رہیں.اگر آپ نے ابھی تک یسوع کو نجات دہندہ کے طور پر قبول نہیں کیا تو میں چاہتا ہوں کہ آج آپ کو اس کا موقع دوں.

یہ دعا آپ کے لئے ہے.یسوع میں اپنے دل اور اپنی زندگی کا دروازہ تیرے لئے کھولتا ہوں. میں تجھے اندر آنے کی دعوت دیتا ہوں اور التجا کرتا ہوں کہ میرے دل کو اپنی سکونت گاہ بنا لے. صلیب پر میرے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے تیرا شکر۔ میں تجھے اپنا خداوند اور اپنا نجات دہندہ مانتا ہوں. آج سے میں تیرے لئے جینا چاہتا ہوں اور تجھے زیادہ جاننا چاہتا ہوں۔یسوع تیرا شکرہو  آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔