• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 4 جولائی 2026

پانی بھی ٹھہر جائے

اشاعت کی تاریخ 4 جولائی 2026

خدا زندہ ہے۔ یہ وہ سچ ہے جسے آپ خدا کی اولاد ہونے کے ناتے جانتے ہیں۔ وہ خدا جس سے آپ محبت رکھتے ہیں اور جس کا نام ایلوہیم یعنی عظیم خدا ہے۔

یہ نام یشوع کی کتاب میں ظاہر ہوتا ہے اور یشُوع کہنے لگا کہ اِس سے تُم جان لو گے کہ زِندہ خُدا تُمہارے درمِیان ہے اور وُہی ضرُور کنعانیوں اور حتِّیوں اور حویّوں اور فرزیوّں اور جرجاسیوں اور امورِیوں اور یبُوسیوں کو تُمہارے آگے سے دفع کرے گا۔ دیکھو ساری زمِین کے مالِک کے عہد کا صندُوق تُمہارے آگے آگے یَردن میں جانے کو ہے۔ اور جب یَردن کے پانی میں اُن کاہِنوں کے پاؤں کے تلوے ٹِک جائیں گے جو خُداوند یعنی ساری دُنیا کے مالِک کے عہد کا صندُوق اُٹھاتے ہیں تو یَردن کا پانی یعنی وہ پانی جو اُوپر سے بہتا ہُؤا نِیچے آتا ہے تھم جائے گا اور اُس کا ڈھیر لگ جائے گا۔ یشوع 3 : 10-11,13 

یشوع اور بنی اسرائیل موعودہ سرزمین کی فتح کی تیاری میں تھے۔ اس عظیم سفر میں بہت سے دشمن اور رکاوٹیں ان کے سامنے اٹھ کھڑی ہوئیں۔ ان میں سے ایک بڑی رکاوٹ یردن کا دریا تھا۔

خدا نے اپنی حضوری اور اپنی زندگی کو ظاہر کرنے کے لئے یردن کے بہتے ہوئے پانی کو روک دیا۔ یوں بنی اسرائیل خُشک زمین پر گزر سکے۔ خدا نے وہی معجزہ دوبارہ کیا جو اس نے قلزم کے سمندر پر کیا تھا۔ اس نے پانی کو دو حصوں میں بانٹ دیا۔ اس نے زور آور موجوں کے بہاؤ کو روک کر اپنے لوگوں کے لئے خوشک راستہ بنادیا۔

یہ آپ سے کس طرح تعلق رکھتا ہے،

آپ کا خدا زندہ ہے۔ وہ ان طوفانی کو روکنے کے قابل ہے جو آپ کو ڈبو دینے کی دھمکی دے رہے ہیں، وہ پانی جو آپ اور کسی وعدے کی تکمیل کے درمیان اُٹھ رہے ہیں۔آپ کی حالت کچھ بھی ہو، خدا، ایلوہیم ، آپ کے درمیان ہے۔ کیونکہ وہ زندہ ہے، وہ عمل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔آخر میں، خدا کوئی تصور یا لکڑی کا مجسمہ نہیں ہے؛ وہ انسانی ہاتھوں سے نہیں بنایا گیا۔ وہ زندہ ہے۔ اور وہ آپ کے درمیان ہے۔

میں آج آپ کے لیے ایک معجزے کا ایمان رکھتا ہوں۔ کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ ایک معجزہ ممکن ہے؟ ہاں، زندہ خدا نے اپنی قوم میں معجزات دکھائے ہیں، اور وہ آپ کے لیے بھی معجزات کر رہا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔