• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 جولائی 2026

کیا ہو اگر ہر دن بین الاقوامی خواتین کا دن ہو۔

اشاعت کی تاریخ 3 جولائی 2026

آج، عالمی یوم خواتین کے موقع پر، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ خدا کے ناموں کی ہماری سیریز سے مختصر وقفہ لیں اور یہ میسج پڑھیں جو میری بیوی نے لکھا ہے۔ یہ واقعی شاندار ہے۔ میریئل، آپ بہترین ہیں۔کتاب مقدس میں لکھا ہے۔'حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہو گی۔امثال 31 :30

آج دنیا بھر میں خواتین کو عزت دی جائے گی کیونکہ یہ عالمی یوم خواتین ہے۔ آج خواتین کو میڈیا میں بولنے کا موقع دیا جائے گا۔ خواتین، کیوں نہ اس دن کا فائدہ اٹھائیں اور خواتین کی ایک فوج کی طرح اٹھ کھڑی ہوں اور وہاں فرق ڈالیں جہاں ہم رہتی ہیں۔ اس کے لیے ہمارے پاس کئی وسائل دستیاب ہیں تاکہ ہم یہ کام انجام دے سکیں۔

دعا: مجھے اکثر یہ بات حیران کرتی ہے کہ ہماری کلیساؤں میں دعا کی میٹنگ میں زیادہ تر شرکاء خواتین ہوتی ہیں۔ میں مانتی ہوں کہ ہم خواتین کے دل میں ہمدردی، دعا، اور شفاعتی دعا کی صلاحیت موجود ہے۔ آئیے آج ہم اپنے آس پاس کی ان خواتین کے لیے دعا کریں جن کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے، جنہیں ایسے ممالک میں رہنا پڑتا ہے جہاں اُن کی قدر نہیں کی جاتی، اور جو خاموشی میں تکلیف اٹھا رہی ہیں۔

مسکراہٹ: کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ جب کوئی شخص چہرے پر بڑی مسکراہٹ لے کر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو پورے کمرے کا ماحول بدل سکتا ہے ؟ آپ کی ایک خوبصورت مسکراہٹ ہے ، اسے استعمال کریں! :-) ۔ اس ہمسائے کی طرف بھی مسکرائیں جو بات بات پر تنگ ہو جاتا ہے۔ جب آپ سفر کے لئے بس یا گاڑی میں قدم رکھیں تو بھی مسکرائیں۔ دفتر تک پہنچیں تو وہاں بھی مسکرائیں۔ آج مسکرائیں ، اور آپ بہت سے لوگوں کے دلوں کو گرم کریں گے ۔

کلام: میں نے کتنی ہی بار سنا ہے کہ عورتیں بہت بولتی ہیں. یا یہ کہ وہ ہمیشہ شکوہ کرتی رہتی ہیں. جو کہ حقیقت نہیں. آج میں اپنی زبان کو برکت کے لئے کھولنے کا انتخاب کرتی ہوں. برکت دینا یعنی نیکی کا کلام بولنا. میں اپنے گھرانے کو برکت دینا چاہتی ہوں. اپنے شوہر کو اپنے فرزندوں کو. میں اس دکاندار کو بھی برکت دینا چاہتی ہوں جو میرے خریدو فروخت کے مقام پر خدمت کرتا ہے. اپنے نگہبان کو اپنے ناخوش مزاج ہم خدمت کو اپنی زبان کو جو تمہاری جنگ کا ہتھیار ہے بھلائی کے لئے استعمال کرو. برکت دو.

آپ کے  ہاتھ: امثال اکتیس میں ہم ایک ایسی عورت کو دیکھتے ہیں جو اپنے ہاتھوں کو نیکی کے کام میں لگاتی ہے. وہ اپنے آپ کا اپنے گھرانے کا اپنی بستی اور اپنی قوم کا خیال رکھتی ہے. آج ہم اپنے ہاتھوں سے کیا کریں گے. ہم اس شخص تک دست دراز کر سکتے ہیں جو سڑک پار کرنے میں مشکل میں ہے. اس ماں تک جس پر بوجھ زیادہ ہے.وہ شخص جس محتاج ہے ۔

میں آپ کو آج حوصلہ دیتی ہوں کہ سر اُٹھا کر چلیں۔آئیے اپنی نسل میں ایسی زندگی گزارنے کا چیلنج قبول کریں جو بارآور ہو۔ پھل لانے والی ہو۔ خدا کے نور میں کھلنے والی ہو۔آئیے اثر ڈالیں۔

اگر ہر دن عالمی یوم خواتین جیسا ہو جائے تو کیا ہی برکت ہو۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔