آپ ایک منفرد تخلیق ہیں.
خدا ایک غیر معمولی مصور ہے جس نے محبت اور جوش سے اس جہان کی تشکیل کی جس میں ہم رہتے ہیں. بلند ترین پہاڑ. سمندر کی گہرائیاں. کہکشائیں اور ستارے سب اسی کی تخلیق ہیں. خدا شاہکار بناتا ہے اور وہ جو کچھ کرتا ہے وہ اچھا ہوتا ہے.
کیا آپ جانتے ہیں کہ اُس کے ناموں میں سے ایک یہوواہ اوسینو ہے یعنی خداوند ہمارا خالق.
زبور 95: 6 میں لکھا ہے آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں! اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔ '
وہ آپ کا خالق ہے اور آپ اسی کی تخلیق میں سے ایک ہیں۔ ایک منفرد تخلیق جو کسی اور جیسی نہیں۔
خداوند فرماتا ہےیسعیاہ 43 :7 میں'ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔
یہی آیت آپ کے لیے ذاتی طور پر یوں بیان کی گئی ہے۔ جو مجھے اپنا خدا کہتا ہے اُسے لے آؤ کیونکہ میں نے آپ کو اپنی جلال کے لیے بنایا ہے۔ میں ہی ہوں جس نے آپ کو تخلیق کیا۔
خدا نے نہایت دھیان سے وہ تمام خصوصیات منتخب کیں جو آج آپ میں موجود ہیں۔ آپ کی آنکھوں کے رنگ سے لے کر آپ کی شخصیت تک سب کچھ اس کے منصوبے کے مطابق ہے۔ اس نے آپ کو ڈیزائن کیا اور اپنے ہاتھوں سے بنایا۔ زمین پر موجود سات ارب سے زیادہ لوگوں میں آپ جیسا صرف ایک ہی ہے۔
-آپ منفرد ہیں اور ایک خاص مقصد کے لیے تخلیق کیے گئے ہیں۔- خدا نے آپ کو چاہتاہے ۔ خدا نے آپ کا تصور کیا۔ خدا نے آپ کو محبت اور شوق کے ساتھ تخلیق کیا۔-آپ اُس کے ہاتھوں میں نہایت قیمتی موتی ہیں۔ آپ ایک انمول خزانہ ہیں۔
-آپ کوئی غلطی نہیں ہیں۔آپ خدا کا انتخاب ہیں۔آپ اتفاق کا نتیجہ نہیں ہیں۔آپ اُس کی محبت کا نتیجہ ہیں۔
آئینے میں خود کو دیکھتے وقت جو بھی بات آپ کو غمگین کرتی ہے اُس کے باوجود یہ یقین کرنے کا انتخاب کریں کہ خدا نے آپ کو نہایت باریکی اور درستگی کے ساتھ تخلیق کیا ہے۔ اور وہ صورت جو وہ آپ میں دیکھتا ہے خوبصورت اور جلالی ہے۔ کیونکہ وہ آپ کو محبت اور مہربانی کی نظر سے دیکھتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔ آپ ایک منفرد تخلیق ہیں جو آپ کے آسمانی باپ کے دل کے بہت عزیز ہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک