اے خداوند تو کہاں ہے۔
کبھی انسان کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ اے خداوند تو کہاں ہے۔ کبھی یہی احساس دل پر غالب آ جاتا ہے اور انسان خود کو اسی سوچ میں پاتا ہے۔ بعض اوقات آسمان بالکل صاف ہوتا ہے اور موسم خوشگوار ہوتا ہے مگر دل پر بادل چھا جاتے ہیں اور ہر چیز بوجھل لگنے لگتی ہے۔ مسیحی زندگی ہمیشہ خوشی اور فتح کے لمحات پر مشتمل نہیں ہوتی۔ جہاں فتوحات ہوتی ہیں وہاں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔ ایسے دن بھی آتے ہیں جب انسان خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ لیکن خدا کا کلام اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ نزدیک ہے اور وہ اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑتا۔
ایسے وقتوں میں انسان کا دھیان خداوند سے ہٹ جاتا ہے۔ اس کا ہاتھ دکھائی نہیں دیتا۔ اس کی اطمینان اور بخشنے والی آواز سنائی نہیں دیتی۔ پھر بھی وہ نہیں بدلتا۔ خدا نہیں بدلتا۔ وہ اب بھی عمانوئیل ہے۔ خدا ہمارے ساتھ ہے۔
عمانوئیل آپ کے ساتھ ہے.
آپ کبھی تنہا نہیں۔ اس سفر میں یسوع ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ وہ کبھی دور نہیں ہوتا۔ وہی ہے جو آپ کو سمجھتا ہے۔ مشکل گھڑی میں یسوع اپنا آپ ایک سچا دوست ثابت کرتا ہے۔
جو آندھی اٹھنے پر بھی کشتی نہیں چھوڑتا کیونکہ وہ وفادار ہے۔۲'تھسلنکیوں 3:3
جو آپ کو سزا نہیں دیتا بلکہ آپ سے محبت رکھتا ہے 'رومیوں 8: 1
جو آپ کے داہنے ہاتھ کھڑا رہتا ہے کیونکہ وہی آپ کا سہارا ہے۔ 'زبور 54: 4
یسوع سچا ہے۔ وفادار ہے۔ تحمل کرنے والا ہے۔ محبت کرنے والا ہے۔ آج بھی پہلے سے زیادہ ہر حالت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
آپ اس آزمائش میں اکیلے نہیں ہیں۔ اس چیلنج میں بھی آپ تنہا نہیں ہیں۔ اس نئے دن کا سامنا کرتے ہوئے بھی آپ اکیلے نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ کبھی بھی اکیلے نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے۔
آئیے دعا کریں۔ اے خداوند یسوع شکر ہے تیری وفاداری کا۔ تیری رفاقت کا۔ تیری حضوری کا۔ تو عِمّاؔنُوایل خدا ہمارے ساتھ۔ میرا پورا بھروسہ ہے کہ تو مجھے نہیں چھوڑے گا۔ تو میرا سچا اور معتبر دوست ہے۔ میں اس حالت میں اکیلا نہیں۔ تو میرے ساتھ ہے۔اس با ت کے لیے تیرا شکر ہے تیرے ساتھ میں زیادہ مضبوط ہوں۔ تیرے ہی نام میں آمین۔
آج اپنے دل میں یہ سچ رکھیں۔ آپ کا خدا آپ کے ساتھ ہے اور آپ کا خدا آپ کو سنبھالے ہوئے ہے۔ اس کا ہاتھ آپ کو تھامے ہوئے ہے اور اس کی حضوری آپ کے گرد ڈھال بنی ہوئی ہے۔ آپ اس کے ساتھ محفوظ ہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک