• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 28 جون 2026

یہ یقینی ہے۔

اشاعت کی تاریخ 28 جون 2026

اس ہفتے میں آپ کو خدا کے کئی نام جاننے یا دوبارہ یاد کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم مل کر دیکھیں گے کہ یہ نام ہمارے نہایت عظیم خدا کے بارے میں کیا ظاہر کرتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اس ہفتے کی یہ باتیں آپ کے لئے برکت بنیں۔

بائبل میں خدا نے اپنے آپ کو ابرہام پر ایل شَیدّائی ظاہر کیا۔ یعنی قادرِ مُطلق خدا۔ ہم پڑھتے ہیں  'پیدائش 17: 1 میں 'جب ابرامؔ ننانوے برس کا ہُؤا تب خُداوند ابرام کو نظر آیا اور اُس سے کہا کہ مَیں خُدایِ قادِر ہُوں۔ تُو میرے حضُور میں چل اور کامِل ہو۔

بقیہ  بیان میں خدا اپنے منصوبے اور اپنے وعدے ابرہام پر ظاہر کرتا ہے۔ وہ فرماتا ہے کہ تمہارا نام اب ابرام نہ رہے گا۔ بلکہ تمہارا نام ابرہام ہوگا۔ کیونکہ میں نے تمہیں بہت سی قوموں کا باپ ٹھہرایا ہے۔

یہ منظر نہایت حیرت انگیز ہے۔ خدا ایک ایسے شخص سے ہمکلام ہے جسے لوگ ایک بوڑھا آدمی سمجھتے تھے۔ اس کی عمر ننانوے برس تھی۔ خدا اس سے بیٹے کی بشارت دیتا ہے۔ حالانکہ اس کی بیوی بانجھ تھی اور دونوں عمر رسیدہ تھے۔

'تب خُدا نے فرمایا کہ بیشک تیری بِیوی سارہؔ کے تُجھ سے بیٹا ہو گا۔ تُو اُس کا نام اِضحاقؔ رکھنا اور مَیں اُس سے اور پِھر اُس کی اَولاد سے اپنا عہد جو ابدی عہد ہے باندھوں گا۔ 'پیدائش 17: 19

خدا ابرہام سے اپنے کلام کی پُوری ہونے کی ضمانت دیتا ہے۔ وہ ایسا کیوں کرتا ہے۔ اس لئے کہ وہ خدا ہے ضرور مگر اس سے بڑھ کر ایک بات ہے۔ وہ اپنے آپ کو اس قادر مطلق کے طور پر ظاہر کرتا ہے جو ہر بات کر سکتا ہے جس کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں۔

سنیے، وعدے کی پکی ضمانت خدا کی قدرت میں ہے۔ کیونکہ جب وعدہ کرنے والا سب کچھ کرنے پر قادر ہو تو پھر اس وعدے کا پورا ہونا یقینی ہوتا ہے۔

کیا آپ خدا کے وعدوں کی تکمیل پر شک میں ہیں۔

اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں۔

اپنے گھرانے میں۔

اپنی خدمت میں۔

یاد رکھیے کہ جو کچھ خدا وعدہ کرتا ہے اور جو کچھ وہ ارشاد فرماتا ہے اسے اس کا ہاتھ پورا کرتا ہے۔ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ شک اور خوف کے ہر خیال کو اپنے ذہن سے نکال دیں اور اس کے کلام پر مضبوطی سے بھروسہ رکھیں جس نے آپ سے وعدہ کیا ہے۔ وہ اسے پورا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔

میں آپ کے ساتھ مل کر خدا کی حمد کرتا ہوں۔ اس کا وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔