• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 21 جون 2026

کیا آپ آج اداس اٹھیں ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 21 جون 2026

کبھی کبھی انسان صبح اٹھتے ہی محسوس کر لیتا ہے کہ دل ٹھیک نہیں ہے. ایک ایسی اداسی اندر موجود ہوتی ہے جو سمجھ میں نہیں آتی. کوئی خاص وجہ بھی سامنے نہیں ہوتی. دوسروں کے حالات اس سے کہیں زیادہ سخت ہوتے ہیں پھر بھی یہ احساس دل میں بیٹھا رہتا ہے اور ہٹنے کا نام نہیں لیتا.

پچھلی سردیوں میں میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا. میں صبح اٹھتی تو دل بھاری ہوتا. خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کرتی مگر چند لمحوں میں سب کچھ بے رنگ لگنے لگتا. دل چاہتا کہ بس گھر لوٹ کر کہیں چھپ جاؤں. اور یہ سب بغیر کسی واضح سبب کے ہوتا رہا.

اگر آپ نے بھی کبھی ایسا محسوس کیا ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ دل کو کس قدر نیچا دکھا دیتا ہے.اور جانتے ہیں کون اس کیفیت کو سمجھتا ہے.داود جو بہت سے زبوروں کا لکھنے والا ہے. اس نے لکھا.

'مَیں نے پَو پھٹنے سے پہلے فریاد کی۔ مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔ میری آنکھیں رات کے ہر پہر سے پہلے کُھل گئِیں تاکہ تیرے کلام پر دِھیان کرُوں۔ اپنی شفقت کے مُطابِق میری فریاد سُن۔ اَے خُداوند! اپنے احکام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔ 'زبور 119: 147-149

جو مدد کے لئے پکارے وہ ٹھیک نہیں ہوتا. جب داود نے یہ آیات لکھیں تب وہ بھی ٹھیک نہیں تھا. دل ٹوٹا ہوا تھا. امید کم تھی.

مگر جو بات میرے دل کو چھوتی ہے وہ یہ ہے کہ اپنی اداسی کے اندر بھی وہ اعلان کرتا رہا. خدا کو بلاتا رہا. اپنے دل کو یاد دلاتا رہا کہ خدا ساتھ ہے.'اَے اِسرائیل! خُداوند پر اِعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے 'زبور 130 :7 

اور پھر یہ بھی کہتا تھا۔زبور 130: 5      'مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں۔ میری جان مُنتظِر ہے اور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔ '

وہ اپنی تھکن اور اداسی کے باوجود دل کی گہرائی سے خداوند پر بھروسہ رکھتا ہے. وہ اپنے معجزے کا انتظار کرنے کو تیار رہتا ہے. کیا ہی بات ہے.

داود اپنے جذبات کو اپنے اوپر حکم نہیں چلانے دیتا. نہ ہی انہیں غلط سمت میں لے جانے دیتا ہے. وہ خدا سے کہتا ہے کہ اس کے جذبات کو سنبھالے. وہ اپنے دل کو اسی کی طرف لے جاتا ہے جو نجات کا مالک ہے اور یقین رکھتا ہے کہ معجزہ ضرور ہوگا.

اپنے جذبات کو خود پر حکومت نہ کرنے دیں. اپنے جذبات کو خود سنبھالیں.

ہاں اس امید کی طرف دیکھیں جو آپ کو دی گئی ہے. اپنے معجزے کے انتظار کے لئے تیار رہیں کیونکہ سچائی یہی ہے. اے اِسرائیل! خُداوند پر اِعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے 'زبور 130 :7 

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔