اُس کی حضوری کا لطف اُٹھائیں۔
بائبل ہمیں سکھاتی ہے کہ خدا کی حضوری میں گزرا ہوا ایک لمحہ ہر چیز سے بہتر ہے۔'کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔ مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔ زبور 84: 10
خدا کی حضوری ایک بھید ہے۔ نظر نہیں آتی لیکن محسوس ہوتی ہے۔ نرم بھی ہے اور دل کو مضبوط بھی کرتی ہے۔ سکون بھی دیتی ہے اور ابھارتی بھی ہے۔
خدا کی حضوری ہمیں برکت دیتی اور فائدہ پہنچاتی ہے۔ یہ ہمیں تسلی دیتی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ہمیں آسمان کی پیشگی جھلک عطا کرتی ہے۔ خدا کی حضوری جنت سے پہلے کی حالت ہے۔ خدا کی حضوری وہ عدن ہے جو دوبارہ مل گیا ہے۔ خدا کی حضوری وہ سرسبز باغ ہے جہاں ہماری روحیں آرام پاتی ہیں اور آزادی کے ساتھ پھلتی پھولتی ہیں۔
'خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔ وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ 'زبور 23: 1-2
میں باقاعدگی سے روزہ اور دعا کا وقت نکالتا ہوں تاکہ خدا کا چہرہ تلاش کروں۔ اس کی حضوری کو دیکھوں۔ اس کی آواز سنوں۔ مجھے خدا کی حضوری سے بہت محبت ہے۔ مجھے اس کے ساتھ وقت گزارنا بہت عزیز ہے کیونکہ وہ میرا باپ ہے۔ کیونکہ وہ مجھے ہر ایک سے زیادہ جانتا ہے۔ مجھ سے بھی زیادہ جو میں خود کو جانتا ہوں۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں۔ ہاں۔ اس کی حضوری میں ایک دن کہیں اور ہزار دنوں سے بہتر ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے ٹرے میک لافلن کے اس گیت میں بیان کیا گیا ہے۔
خدا کی حضوری کو اپنی ترجیح بنائیں۔ اس کے ساتھ رہنے کا لطف اٹھائیں۔ اس سے بات کریں۔ اس کی آواز سنیں۔ اپنے سارے دل سے۔ اپنی ساری جان سے۔ اپنی ساری قوت سے اس کی تلاش کریں۔ اس کی حضوری کا پیچھا کریں۔ آپ کبھی پچھتائیں گی نہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایر ک