• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 15 جون 2026

کیا آپ سیر ہونا چاہتے ہیں.

اشاعت کی تاریخ 15 جون 2026

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ غذائیں دوسری کے مقابلے میں زیادہ سیر کرنے والی ہوتی ہیں.

اگر آپ سلاد کھائیں جو صحت کے لئے بہت مفید ہے تو آپ کو پیٹ بھرنے کے لئے زیادہ مقدار میں کھانا پڑتا ہے.

اس کے برعکس اگر آپ پاستا کی پلیٹ کھائیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے.

جس طرح آپ کا جسم بھرپور غذا چاہتا ہے اسی طرح آپ کی جان کو بھی آسمانی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے. اس کے بغیر جان بس کچھ دیر تک سنبھلتی ہے اور پھر دوبارہ کمزور ہو جاتی ہے.

'اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔ 'متی 4:4

ہاں آپ اور میں اپنی زندگی کے لئے خدا کی آواز سننے کے محتاج ہیں. اس کے کلام میں وہ قوت ہے جو جان کو زندگی بخشتا ہے. تھکن میں تازگی دیتا ہے. بیٹھے ہوئے دل کو اٹھاتا ہے. حمد ہو خدا کی۔

آخری بار کب آپ نے سنا تھا کہ خدا آپ سے ہم کلام ہوا ہو۔ کب اس کے زندگی بخش لفظ آپ کے دل میں اترے ہوں.

اپنی جان کو بھوکا نہ رہنے دیں. روز خدا کے کلام سے اسے سیر کریں اس کے مقدس کلام سے آپ کی جان تازہ ہو مضبوط ہو. بحال ہو۔

مہربانی فرما کر ابھی میرے ساتھ دُعا کریں۔اے خداوند میں فقط روٹی پر جینا نہیں چاہتا۔میں تیرے کلام یا تیری حضوری کے چند ذروں پر بھی اکتفا نہیں کرنا چاہتا۔میں تجھ سے زیادہ چاہتا ہوں. تیری آواز سے زیادہ چاہتا ہوں.میں چاہتا ہوں کہ تو مجھ سے ہم کلام ہو. جب میں بائبل کا مطالعہ کروں. جب میں تیرے کلام میں غور کروں۔شکریہ کہ تو مجھے سیر کرے گا.یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایر ک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔