• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 14 جون 2026

آپ کس آواز کو سن رہے ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 14 جون 2026

 خدا آپ سے بات کرنا پسند کرتا ہے  کیا آپ کو اس بات کا علم ہے  آج اور آئندہ  چند دنوں میں میں آپ کے ساتھ یہ بات شئیر کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کی آواز پر دھیان دینا کیوں ضروری ہے تاکہ آپ خدا کو اور گہرائی سے جان سکیں اور اس کی محبت کو پُوری طرح پا سکیں.

فرانس میں ہونے والے بوژ تا فرانس پروگرام میں نک وُیچیچ Nick Vujicic نے جو ایک غیر معمولی مبشر اور خطیب ہیں اور پیدائش سے ہاتھ پاؤں کے بغیر ہیں اپنے پیغام میں یہ بات کہی. اگر آپ وہ شخص ہیں جس نے کبھی اپنی زندگی یسوع کو نہیں سپرد کی کیونکہ آپ نے سمجھا کہ دنیا میں درد اور تکلیف خدا پیدا کر رہا ہے تو بائبل میں دیکھیں جب آدم اور حوا خدا کے ساتھ تھے تو کوئی درد نہ تھا۔ جب تک انہوں نے گناہ نہ کیا. کوئی درد نہ کوئی بیماری نہ کوئی وبا نہ موت کچھ بھی برائی نہ تھی۔ یہاں تک کہ مچھر کا کاٹنا بھی نہیں تھا. مگر آپ جانتے ہیں سب کچھ اس دن بدل گیا جب  شیطان  آیااور جب وہ آیا تو اس نے سب کچھ بدل دیا۔

شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ اگر خدا واقعی نیک ہے تو پھر اس نے شیطان کو یہ سب کرنے کی اجازت کیوں دی.

دیکھیں خدا نے ہمیں انتخاب کی آزادی کے ساتھ پیدا کیا. آپ اور میں فیصلے کر سکتے ہیں. نک کے مطابق آدم اور حوا نے خدا کی آواز سنی.شیطان کی آواز بھی سنی اور انہوں نے انتخاب کیا کہ کس آواز پر کان دھریں۔

یہی بات آپ کے لیے بھی ہے۔ آپ خدا کا کلام سنتے ہیں آج کا معجزہ کے ذریعے بھی۔ مگر آپ دوسری آوازیں بھی سنتے ہیں۔ معاشرے کی آواز۔ میڈیا کی آواز۔ اور کبھی کبھی شیطان کی سرگوشی۔ یہ آپ پر ہے کہ کس آواز اور کس راستے کا انتخاب کریں گے۔

خدا آپ کو یہ انتخاب دیتا ہے کہ آپ یقین کریں۔

کہ آپ خدا کے فرزند ہیں۔کہ آپ قابل قدر ہیں۔کہ وہ آپ کے لیے کامل منصوبہ رکھتا ہے۔کہ وہ آپ کے لیے بھلائی چاہتا ہے۔

گویا اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ ہی کو چننا ہے۔

کس آواز کو سننا ہے۔کس راہ پر چلنا ہے۔اور کون سے فیصلے کرنے ہیں۔

آج خداوند کی آواز اور اس کی راہ کو اختیار کریں۔

آئیے مل کر دعا کریں. اے خداوند جب یہ ہفتہ شروع ہوتا ہے تو میں بھی اچھے فیصلوں سے آغاز کرنا چاہتا ہوں. اسی لیے میں تیری آواز پر دھیان دینا سیکھنے کا انتخاب کرتا ہوں. میری مدد کر کہ میں ان ہر آواز کو پہچان کر رد کر سکوں جو تجھ سے نہیں آتیں تاکہ میں تیری ہر بات پر کان دھر سکوں. یسوع کے نام میں آمین.

آپ ایک معجزہ ہیں

ایر ک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔