یہ حقیقت میں ایسا ہی ہے
ہم کتنی بار گاتے ہیں کہ یسوع تو ہی میری ہر ضرورت ہے.
حال ہی میں میں نے ایک نیا گیت لکھا جس میں یہی فقرہ استعمال کیا اور اس نے مجھے دوبارہ یہ احساس دلایا کہ ہم اس سچائی سے بچ نہیں سکتے. کیونکہ یسوع ہی وہ ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے.
ایک صبح جب میں یہ نیا گیت دو دن سے گا رہی تھی تو میں نے اپنے دل سے پوچھا. اگر یسوع واقعی ہر ضرورت ہے تو میں کون سا قدم اٹھا رہی ہوں جو اسے یہ دکھا سکے.
کہنا ایک بات ہے اور وہ پہلے ہی سب جانتا ہے. اصل بات یہ ہے کہ آپ خود اس سچائی کو پہچانیں کہ آپ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں. پھر اپنی زندگی کے ذریعے اسے یہ دکھائیں کہ آپ واقعی اس کی محتاج ہیں.
اس روز مختصر دعا کے بعد میں نے چاہا کہ فوراً اپنے کاموں میں لگ جاؤں مگر اچانک دل میں خیال آیا کہ یہی وہ لمحہ ہے جب میں یسوع کو دکھا سکتی ہوں کہ میں اس کی ضرورت رکھتی ہوں. میں نے لیپ ٹاپ بند کیا اور دعا کی. یسوع میں اپنی قوت پر بھروسا نہیں کرنا چاہتی. میں چاہتی ہوں کہ تیری قوت میرا ہاتھ پکڑے اور مجھے اس دن کے سارے مراحل سے گزارے. ہاں مجھے تیری ضرورت ہے. ہر بات میں میری مدد کرنے کے لیے شکر گزار ہوں. آمین.
'اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنُمائی کرے گا۔ 'امثال 3:6
آپ صرف اس دن کو گزارنے کے لیے نہیں بنائے گئے بلکہ اسے خوشی کے ساتھ جینے کے لیے بنائے گئے ہیں.
کیا آپ بھی یہ دعا کرنا چاہتے ہیں یسوع میں یہ لمبا دن اپنی قوت سے طے نہیں کرنا چاہتی. میں چاہتی ہوں کہ تیری قوت مجھے اس سارے دن میں سنبھالے. ہاں مجھے تیری ضرورت ہے. ہر بات میں میری مدد کرنے کے لیے شکر گزار ہوں.آمین.
یسوع ہی وہ سب کچھ ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے.
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا