یہ آپ کے سوچ کو بدل دے گا۔
جب میں ہر روز آپ سے کہتی ہوں کہ آپ ایک معجزہ ہیں تو یہ بات دل سے کہتی ہوں.مجھے آپ کو ذاتی طور پر جاننے کی ضرورت نہیں کہ میں یہ جان سکوں کہ آپ کی قدر ہیں۔ لیکن آپ محبت اور کامل منصوبے کے ساتھ پیدا کیے گئے ہیں۔ کیونکہ جو کچھ خدا کرتا ہے وہ سب شاندار ہے۔
آپ خود اب اس حقیقت کو دریافت کرنے کے سفر میں ہوں. لیکن میں جانتی ہوں کہ معجزات پہلے ہی آپ کے اندر رکھے گئے ہیں. کیونکہ خدا کی تخلیقی قدرت آپ کے اندر کام کر رہی ہے.
بائبل میں ہم پڑھتے ہیں کہ خدا نے آسمان اور زمین کو پیدا کرنے کے بعد کیا کہا. روشنی اور تاریکی کو قائم کرنے کے بعد کلام میں لکھا ہے کہ خدا نے دیکھا کہ سب کچھ اچھا ہے.'سو خُدا نے دو بڑے نیّر بنائے۔ ایک نیّرِ اکبر کہ دِن پر حُکم کرے اور ایک نیّرِ اصغر کہ رات پر حُکم کرے اور اُس نے سِتاروں کو بھی بنایا۔ 'پیدائش 1: 16
اور کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل انسان کو پیدا کرنے کے بعد خدا کے خیال کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے آپ کے بارے میں بھی خدا نے فرمایا کہ یہ نہایت اچھا ہے .پیدائش 1: 31'اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھّا ہے اور شام ہُوئی اور صُبح ہُوئی۔ سو چھٹا دِن ہُؤا۔'
خدا کی نظر میں آپ صرف اچھے نہیں بلکہ نہایت اچھے ہیں.
اور اسی لیے آج میں آپ سے کہنا چاہتی ہوں.'سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ 'امثال 3:5
کیونکہ مجھے یقین ہے یہ سن کر شاید آپ کے دل میں یہ خیال آئے کہ میں معجزہ ہوں اگر ڈیبیورا سب کچھ جانتی تو شاید وہ یہ نہ کہتی کہ آپ ایک معجزہ ہیں.
مجھے ایک بار پھر کہنا ہے 'سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ 'امثال 3:5-7
اور یہ سچ ہے. یسوع آپ کی زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھتا ہے. وہ نا خوشگوار باتوں کو بھی دیکھتا ہے. مگر یسوع اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ آپ اس میں کون ہیں اور اس کے وسیلہ سے کیا بن سکتے ہیں. اسی لیے اس پر بھروسا رکھیں اور اپنی سمجھ پر تکیہ نہ کریں.
شاید آج آپ کو بس آئینے میں دیکھ کر مسکرانا چاہیے اور پُراعتماد دل سے کہنا چاہیے کہ آپ ایک معجزہ ہیں.
اور آپ جانتے ہیں کیوں. جب بھی آپ یہ بات کہتے ہیں تو آپ اس ہستی کا شکر بجا لاتے ہیں جو آپ میں بستی ہے. اور جب خدا آپ میں اپنے بیٹے یسوع کو دیکھتا ہے تو یہ وقت ہے کہ آپ بھی اپنے اندر یسوع کو دیکھیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا