• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 6 جون 2026

یہ روزہ اور دعا میں ہے۔

اشاعت کی تاریخ 6 جون 2026

اس ہفتے آئیے ان کنجیوں کی بات جاری رکھیں جو ہمیں روحانی ترقی کا تجربہ دیتی ہیں۔کیا آپ نے کبھی خدا کے ساتھ تنہائی میں وقت گزارا ہے۔ یہ روحانی ترقی حاصل کرنے کی ایک اہم کنجی ہے۔

یسوع نے جب بیابان میں روزہ رکھا تو روح القدس نے ان کو بھردیا۔ اور جب وہ بیابان سے نکلے تو وہ خدا کی قدرت سے لبریز تھے۔ ان کی زندگی میں آسمانی قدرت ظاہر ہوئی۔ دیکھیں 'لُوقا 4: 14

'پِھر یِسُوعؔ رُوح کی قُوّت سے بھرا ہُؤا گلِیل کو لَوٹا اور سارے گِرد و نواح میں اُس کی شُہرت پَھیل گئی۔ '

اس مخصوص تنہائی کے وقت میں بظاہر سب کچھ تھم سا جاتا ہے .مگر روح میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ فتوحات واپس ملتی ہیں۔ جنگیں جیتی جاتی ہیں۔ بے فائدہ لڑائیاں رک جاتی ہیں۔ راستہ اور نیا خیال ظاہر ہوتا ہے۔ یسوع ہمیں سکھاتا ہے کہ کچھ فتوحات صرف روزہ اور دعا سے ملتی ہیں۔ خُدا کبھی ایک طرح سے ہم سے کلام کرتا ہے اور کبھی دوسری طرح سے۔

اس ہفتے کی ساتویں اور آخری کنجی یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو الگ رکھیں۔ خُدا کی آواز سننے کے لیے خاص وقت لینا آپ کے دل کو اس کی طرف زیادہ متوجہ کرتا ہے۔

آج میں آپ کو حوصلہ دیتا  ہوں کہ آپ خُدا کے ساتھ اکیلے رہنے کے لیے ایک خاص وقت لیں یا اس کا منصوبہ بنائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ایسے وقتوں میں وہ آپ پر اپنا آپ ظاہر کرنے میں دیر نہیں کرتا۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایر ک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔