• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 27 مئی 2026

کون ہمیں خدا کی محبت سے جدا کر سکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ 27 مئی 2026

زندگی خُدا کا قیمتی تحفہ ہے۔ ایک ایسا معجزہ جو خوشیوں، اُمیدوں اور فتوحات سے بھرا ہے۔ مگر یاد رکھیے ہر فتح سے پہلے ایک جنگ ہوتی ہے۔ کیا آپ بھی اس وقت کسی جنگ سے گزر رہے ہیں۔ شاید تھکن، بیماری، ظلم، طلاق، خوف یا مایوسی کی۔ ان سب کے درمیان خُدا کا کلام آپ کو یاد دلاتا ہے۔'رُومِیوں 8: 35 کَون ہم کو مسِیح کی مُحبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصِیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پَن یا خطرہ یا تلوار؟ 

یسوع خود آپ کو حوصلہ دیتے ہیں جب وہ فرماتے ہیں'یوحنا 16 :33'مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔

ہاں! آپ آزمائشوں اور حتیٰ کہ ظلم کا سامنا کر سکتے ہیں، لیکن یسوع ہر دن آپ کے ساتھ ہیں یہاں تک کہ زمانے کے آخر تک۔ دیکھیں بائبل میں مَتّی 28:20

حوصلہ رکھیں!  مصیبتیں آپ کو اُس کی محبت سے جدا نہیں کر سکتیں بلکہ اس کے برعکس

آپ کی ناممکن باتیں خُدا کے لیے ممکن بن جاتی ہیں۔آپ کے کمزوری کے لمحات اُس کے وسیلہ سے آغاز بن جاتے ہیں۔آپ کی کمزوریاں وہ طاقت میں بدل دیتا ہے۔آپ کی آزمائشیں اُس کے جلال کے لیے گواہی بن جائیں گی۔

آئیے اب میرے ساتھ دعا کریں۔اَے خُداوند یسوع ہم تیرا شکر کرتے ہیں کہ کوئی چیز ہمیں تجھ سے تیری محبت سے تیری حضوری سے جدا نہیں کر سکتی۔تو ہمارا خُدا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔خوشی میں اور غم میں دولت میں اور تنگی میں تندرستی میں اور بیماری میں۔تو ہمارا خُدا ہے اور ہم تجھ سے محبت رکھتے ہیں۔ہم تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں کہ تو ہمیں محفوظ پناہ گاہ تک لے جائے گا رہنمائی کرے گا اور فتح عطا کرے گا۔تیرا نام ابد تک سرفراز رہے۔یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔