آپ ہی وہ ہیں جنہیں خدا بُلا رہا ہے۔
میں ہر روز "آج کا معجزہ" کے پڑھنے والوں سے ملنے والی ای میلز سے بہت متاثر ہوں۔ کبھی کبھار کچھ گواہییاں مجھے خوشی سے بھر دیتی ہیں خاص طور پر وہ جو کہتی ہیں میری زندگی بدل گئی ہے اب مجھے معلوم ہے کہ خُدا مجھ سے بغیر کیسی شرط کے محبت کرتا ہے خُدا کی جلال کے لیے
کبھی کبھار کچھ ای میلز مجھے اس بات پر مجبور کرتی ہیں کہ میں دعا کروں یہاں تک کہ آنسوؤں میں جب میں واقعی مشکل حالات کے بارے میں پڑھتا ہوں
آج میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ بہادر ہیں، آپ کے پاس جو طاقت درکار ہے وہ آپ میں موجود ہے خداوند نے اسے آپ کے اندر رکھ دیا ہے آپ وسائل سے محروم نہیں ہیں امکانات سے خالی نہیں ہیں کیونکہ جو انسان کے لیے ناممکن ہے وہ خُدا کے لیے ممکن ہے خُدا نے آپ کے اندر اپنی روح، اپنی موجودگی اپنی زندگی، اپنی محبت رکھ دی ہے
میرا پورر دل سے یقین ہے کہ آپ اس پہاڑ کو سر کریں گے اس طوفانی سمندر کو پار کریں گے دوسری طرف پہنچیں گے اس سرنگ سے نکلیں گے اور روشنی کو ٹوٹتے دیکھیں گے حوصلہ رکھیں میرے دوست خداوند نے اپنا آخری کلام نہیں کہا اور یاد رکھیں کہ انسان کی ناممکن چیزیں خُدا کی عمل کی ممکنات ہیں جب ہم اپنے حوصلے کی حد تک پہنچ جاتے ہیں یہ خدا کے لیے موقع ہے کہ وہ اپنی مدد ظاہر کرے جو مشکلات کے وقت کبھی ناکام نہیں ہوتی (دیکھیں زبُور 46:1'خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے مُصِیبت میں مُستعِد مددگار
ہاں آپ مضبوط ہیں ہاں آپ بہادر ہیں کیونکہ خداوند نے یہ سب آپ کے اندر رکھا ہے میں جانتا ہوں اور ایمان رکھتا ہوں خداوند نے ایک دن ایک شخص سے کہا تھا'سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ کیونکہ تُو اِس قَوم کو اُس مُلک کا وارِث کرائے گا جِسے مَیں نے اُن کو دینے کی قَسم اُن کے باپ دادا سے کھائی دیکھیں یشوع 1: 6 اور آج خدا یہی بات آپ سے بھی کہتا ہے۔
مضبوط اور دلیر ہو کیونکہ تو ہی وہ ہے جسے میں بلا رہا ہوں
میں ابھی آپ کے لیے دعا کرنا چاہتا ہوں۔اے خُداوند میں آپ کو تیرے سپرد کرتا ہوں میں دعا کرتا ہوں کہ تیری سلامتی ابھی اس کو گھیر لے اور تیرا کامل پیار اس کے دل سے ہر خوف کو نکال دے میں درخواست کرتا ہوں کہ تُو اپنے فرزند کو ابھی اپنی قوت اور حوصلے سے بھر دے یسوع کے جلالی نام میں آمین!
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک