• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 20 مئی 2026

اپنے الفاظ سے زیادہ خدا کے کلام کو اہمیت دیں

اشاعت کی تاریخ 20 مئی 2026

کبھی کبھی میں خود سے سوچتی ہوں کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے کتنے تجربات ان  پیغامات میں شیئر سکتی ہوں  مگر میں کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتی جو پڑھنے یا سننے والوں کے لیے مددگار ہو سکتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہو تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ ہم سب ان مشکلوں سے گزرتے ہیں۔

میں یہ دوبارہ کبھی نہیں کروں گی۔روتے ہوئے میں کانسرٹ سے گھر واپس جا رہی تھی۔ اگر آپ صرف سوشل میڈیا پر تصویریں دیکھتے تو شاید سوچتے۔ واہ اس کی زندگی کتنی اچھی ہے۔ ڈیبورا بڑے اسٹیجوں پر گاتی ہے۔ اُس کے پاس بینڈ ہے۔ وہ مختلف ملکوں کا دورہ کرتی ہے。

مگر ہر پرفارمنس کے پیچھے ایک جدوجہد ہوتی ہے۔ اسی لیے میں اس کانسرٹ کے بعد روتے ہوئے گھر لوٹی حالانکہ سننےوالوں کے لیے وہ ایک شاندار شام تھی۔ تالیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھیں اور بعد میں مجھے بے شمار متاثر کن میسج ملے۔

یہ جدوجہد تو کئی دن پہلے ہی شروع ہو گئی تھی اُن غیر متوقع طوفانوں کے ساتھ جن سے یقیناً آپ بھی گزر چکے ہوں گے۔ وہ ساؤنڈ چیک کے دوران بھی ختم نہ ہوئے بلکہ کانسرٹ کے دوران خاموش خیالات کی صورت میں جاری رہے۔ دیکھو تم نے ناظرین کو کتنا بور کیا۔ اور وہ بعد میں بھی نہ رکے حالانکہ لوگ میرے سامنے کھڑے رو رہے تھے کیونکہ انہوں نے اُس شام اپنی زندگیاں یسوع کو دے دی تھیں۔ شیطان پھر بھی مجھے قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ سب بیکار ہے۔

یہ ساری کشمکش بہت زیادہ طاقت مانگتی ہے۔ اور جب میں گھر واپس جا رہی تھی تو میں نے خود کو یہ کہتے سنا۔ میں یہ دوبارہ کبھی نہیں کروں گی۔

کیا آپ نے کبھی کہا ہے۔ میں یہ دوبارہ نہیں کروں گی۔

کیا آپ نے ہار مان لی کیونکہ جدوجہد بہت سخت تھی۔ شاید آپ اس وقت اپنے ازدواجی رشتے کے لیے لڑنے سے تنگ آ چکے ہیں۔ یا شاید زندگی ہی نے آپ کو تھکا دیا ہے۔

کیا میں آج آپ کو جھنجھوڑ کر جگا سکتی ہوں

شیطان ہمیشہ اپنی جھوٹی باتوں سے آپ کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کرے گا۔ اب آپ کو سچ کی سخت ضرورت ہے۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔اور کلام میں لکھاہے  

اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔ 'یوحنا 8: 32 

تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔ 'زبُور 119:105

ہمیشہ اُس کے کلام کو اپنی باتوں سے بڑھ کر رکھیں۔ کیونکہ اُس کا کلام زندگی سے بھرپور ہے چاہے آپ خود کو بے بس ہی کیوں نہ محسوس کریں۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔