کیا آپ نے رات کو روشنی جلا دی
کیا آپ کو رات کی لائٹس پسند نہیں؟
یہ کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ مثلاً بچے انہیں اپنے کمرے کی چھت پر چپکا دیتے ہیں اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو وہ ستاروں کی طرح چمکتی ہیں۔
مگر رات کی بڑوں کے لیے بھی اچھی ہوتی ہیں۔ میرے پاس خود ایک لائٹ ہے جو ساکٹ لیمپ کی شکل میں ہے۔ وہ سارا دن لگی رہتی ہے مگر صرف اندھیرا ہونے پر جلتی ہے۔ مجھے اسے چلانے یا اس کا خیال رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود بخود روشنی دیتی ہے۔
جب حال ہی میں میں اپنی زندگی کے ایک اور غیر متوقع تاریک وقت سے گزری، میں نے محسوس کیا کہ میری رات کی لائٹ ٹھیک سے کام نہیں کر رہی۔ جیسے اس میں ڈھیلا کنکشن ہو۔ کچھ لمحوں کے لیے روشنی اور اُمید تھی پھر وہ بجھ گئی۔
ایک لمحے آپ میں اٹھنے اور آگے بڑھنے کی طاقت ہوتی ہے مگر اگلے ہی لمحے آپ بستر پر لیٹے دوبارہ رو رہے ہوتے ہیں۔ کیا آپ اس مماثلت کو دیکھتے ہیں؟
اگر آپ خود کو اس حالت میں پائیں تو کیا میں آپ کو وہ بات یاد دلاؤں جو خُدا نے محبت سے مجھے یاد دلائی؟ اپنی نگاہ اوپر اٹھائیں اور اُس کے کلام کی طرف دیکھیں۔ کیونکہ اُس کا کلام وہ مستقل لائٹ ہے جو کبھی نہیں جھلملاتی۔
تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔ 'زبُور 119:105
جب آپ ایسا کریں شاید اندھیرے میں بیٹھے ہوئے اُس کے کلام کو کھولیں تو میری دعا ہے کہ خُدا آپ سے وہیں ملاقات کرے جیسے پہلے کبھی نہ کی ہو اور آپ ایک بات سمجھ جائیں۔ کبھی کبھی صاف دیکھنے کے لیے اندھیرے سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔ اور یسوع وعدہ کرتا ہے کہ وہ اُس راستے پر آپ کے ساتھ چلے گا۔ اور اس لیے میں تیرا شکر کرتی ہوں یسوع کہ جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو تو ملاقات کرے گا۔ نئی اُمید جو بڑی خوشی کے ساتھ ملی ہوئی ہے پھوٹ نکلے اور معجزے ہوں۔ آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا