• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 15 مئی 2026

خُدا کے پاس آپ سے مانگنے کے لیے کچھ ہے۔

اشاعت کی تاریخ 15 مئی 2026

ہم اکثر فضل کے تخت کے سامنے اپنی توقعات اور درخواستیں لے کر آتے ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ مگر ہم کتنی بار خُدا کے حضور آ کر یہ پوچھتے ہیں کہ اے خُدا تُو کیا چاہتا ہے۔ تُو مجھ سے کیا مانگتا ہے۔

بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔ 'مَتّی 6:33

اُس کی راستبازی کو تلاش کرنا کس بات پر مشتمل ہے؟

اَے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہِر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزِیز رکھّے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے؟ 'میکاہ 6: 8

خُدا کی خواہشات بھی ہیں اور اُس کی درخواستیں بھی۔ اگر ہم اُس کی بادشاہی کے ایلچی ہیں تو وہ ہمیں بغیر ہدایت کے اپنی نمائندگی کرنے نہیں دیتا۔ جب ہم راستبازی کے ساتھ جینا چاہتے ہیں تو خُداوند ہم سے چند عملی باتیں چاہتا ہے۔

1.کہ ہم اُس کے کلام پر عمل کریں۔لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں۔ یَعقُوب 1: 22 اگر ہم خُدا کے کلام پر غور کرنے میں وقت نہ گزاریں تو ہم آسانی سے غلط خیالات اور گمراہ کن منطق کے دھوکے میں آ سکتے ہیں۔

2.کہ ہم رحم سے محبت کریں۔یعنی یہ کہ ہم رحم دل، مہربان، فیاض اور فضل سے بھرپور ہوں۔ یہ وہ قدریں ہیں جو خُدا کی بادشاہی کو قائم رکھتی ہیں۔کیا آپ دو بڑے احکام کو جانتے ہیں؟وہ یہ ہیںیسوع نے اُس سے کہا۔ تو اپنے خُداوند خُدا سے اپنے سارے دل سے اور اپنی ساری جان سے اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ۔ یہ پہلا اور بڑا حکم ہے۔ اور دوسرا اس کے مانند ہے۔ تو اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت رکھ۔مَتّی 22: 37-39انہی دو احکام پر ساری شریعت قائم ہے۔ خُدا سے محبت رکھنا، اپنے آپ سے محبت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے محبت رکھنا۔ یہی خُدا کا منصوبہ ہے ہمارے لیے۔

3 . یہ کہ ہم اپنے خُدا کے ساتھ فروتنی سے چلیں۔خُداوند کا خَوف حِکمت کی تربِیّت ہے اور سرفرازی سے پہلے فروتنی ہے۔'امثال 15: 33

  یسوع ہماری کامل مثال ہے فروتنی میں۔ ہاں خُدا کو راضی کرنے کی کوشش کرنا اور وہ سب کچھ کرنا جو اُس کی نظر میں درست ہے۔'تب تیری روشنی صُبح کی مانِند پُھوٹ نِکلے گی اور تیری صِحت کی ترقّی جلد ظاہِر ہو گی۔ تیری صداقت تیری ہراول ہو گی اور خُداوند کا جلال تیرا چنڈاول ہو گا۔ 'یسعیاہ 58: 8

آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ کچھ لمحے نکال کر خُداوند سے پوچھیں کہ وہ آپ سے کیا چاہتا ہے۔ جب آپ یقین کر لیں کہ آپ کو جو جواب ملا ہے وہ خُدا کے کلام کے مطابق ہے تو اب ایک ہی کام باقی رہ جاتا ہے۔ آگے بڑھیں۔

کیا آپ میرے ساتھ دعا کرنا چاہیں گے۔اَے خُداوند میں وہی کرنا چاہتا ہوں جو تُو مجھ سے چاہتا ہے۔ میں تیری خوشنودی چاہتا ہوں۔ میری مدد کر کہ میں تیرے کلام پر عمل کروں۔ تیرے جیسی  محبت کروں۔ اور تیرے ساتھ فروتنی سے چلوں۔ جب میں تیری راستبازی ڈھونڈوں تو مجھے تیرے مقاصد سمجھنے دے۔ میں آج تیری مرضی میں چلوں اور تیری حضوری کو اپنے اندر محسوس کروں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

 ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔