کیا مسیحیوں نے آپ کو مایوس کیا ہے
جب میری پرفارمنس ختم ہوئی تو ایک خاتون آنکھوں میں آنسو لیے میرے پاس آئیں اور بولیں۔ ڈیبورا مسیحیوں نے مجھے بہت مایوس کیا ہے۔
ہاں میں جانتی تھی کہ اُس کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا اور میں اُس کے درد کو محسوس کر سکتی تھی۔ سچ یہ ہے کہ میں اکثر ایسے واقعات سنتی ہوں جو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خود مسیحیوں کے درمیان پیش آتے ہیں۔
شاید آپ ابھی یہی سوچ رہے ہوں۔ ڈیبورا میں بھی آپ کو کچھ ایسی باتیں بتا سکتی ہوں۔ مسیحی بار بار مجھے مایوس کرتے ہیں۔ اور کیا آپ جانتے ہیں کون اور یہ بات کہہ سکتا ہے۔
خُدا!
کیا آپ نہیں سمجھتے کہ وہ دیکھتا ہے جب ہم اُسے مایوس کرتے ہیں۔ یا اگر ذاتی طور پر کہوں تو جب میں اُسے مایوس کرتی ہوں۔
مگر خُدا بار بار ہمیں معاف کرنے کا انتخاب کرتا ہے جب ہم اُس سے خطا کرتے ہیں。
'یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔ '
ہمیں اس کے لیے بہت شکر گزار ہونا چاہیے نا
مسیحی آپ کو بار بار مایوس کریں گے جیسے آپ بھی دوسروں کو مایوس کرتے ہیں۔
'جب وہ اُس سے سوال کرتے ہی رہے تو اُس نے سِیدھے ہو کر اُن سے کہا کہ جو تُم میں بے گُناہ ہو وُہی پہلے اُس کے پتّھر مارے۔ 'یوحنا 8 :7
یقیناً آپ یوحنا کی انجیل کی وہ کہانی جانتے ہوں گے۔ فریسی اور فقیہہ جو مذہبی پیشوا تھے ایک عورت کو سنگسار کرنا چاہتے تھے جس نے زنا کیا تھا۔ مگر یسوع نے اُس عورت پر بھی اپنی معافی اور بھلائی ظاہر کی۔
کیا آپ نہیں سمجھتے کہ یسوع اُس مسیحی کے ساتھ بھی ویسا ہی برتاؤ کرے گا جس نے آپ کو دکھ دیا ہے اور اُسے بھی معافی کی پیشکش کرے گا؟ کیا آپ یہ نہیں چاہیں گے کہ جب آپ دوسروں کو مایوس کرتے ہیں تو یسوع آپ کو بھی یہی معافی دے۔
جب ہم نرمی اور معاف کرنے کے جذبے کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں تو ہم خود بھی اور ہمارا ایمان بھی پھلتا پھولتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا