کیا آپ نے خُدا کو مایوس کیا ہے
فرض کریں کہ آپ سے واقعی کوئی بڑی غلطی ہو گئی آپ کے مالک نے آپ پر بھروسا کرتے ہوئے ایک بات بتائی اور آپ نے وہ آگے کسی کو کہہ دی۔ پھر جب اُسے یہ معلوم ہوا تو اُس نے آپ کو پکڑ لیا۔
آپ سوچیں گے اب کیا وہ مجھے نکال دے گا کیا وہ دوبارہ مجھ پر بھروسا کر سکے گا میں نے سب کچھ برباد کر دیا
اب آپ شاید اُس کا اعتماد واپس حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کسی نہ کسی طرح اُس کا دل جیتنے کی فکر کریں گے۔ کبھی گھر کا بنایا کیک لے آئیں گے۔ کبھی اضافی وقت کام کریں گے۔ کبھی اپنی ذمے داریاں بڑھا لیں گے آپ سب کچھ کریں گے تاکہ اپنی غلطی کی تلافی ہو سکے۔
کیا میں آپ سے ایک سوال پوچھ سکتی ہوں
کیا آپ کے دل کے کسی گوشے میں یہ احساس ہے کہ آپ سے خُدا کے ساتھ بھی کوئی بڑی غلطی ہو گئی ہے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے خُدا کو مایوس کیا ہے۔ کیا آپ کے گناہ نے آپ کو اُس سے دُور کر دیا ہے۔ کیا آپ یہ فاصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مثلاً کلیسیا میں باقاعدگی سے شامل ہو کر یا نیک کام کر کے تاکہ خُدا کے قریب آ سکیں۔میں کیا کہوں۔ شکر ہے کہ خُدا کے ساتھ تعلق یوں نہیں چلتا۔
سب سے پہلے یہ جان لیجیے کہ آپ زمین پر وہ واحد شخص نہیں جو غلطیاں کرتے ہیں اور یہ خدا کا کلا م بھی بتاتا ہے 'رومیوں 3: 23 میں کہ اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
ہم اس میں اکیلے نہیں ہم سب نے خُدا کو مایوس کیا ہے
پھر یہ سوال اُٹھتا ہے۔ کیا ہم فخر کر سکتے ہیں کہ ہم نے کچھ ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے خُدا ہمیں قبول کرے۔
رُومِیوں 3: 27 میں لکھا ہے کہ پس فخر کہاں رہا؟ اِس کی گُنجایش ہی نہیں۔ کَون سی شرِیعت کے سبب سے؟ کیا اَعمال کی شرِیعت سے؟ نہیں بلکہ اِیمان کی شرِیعت سے۔
کیا آپ یہ کہہ کر فخر کر سکتے ہیں کہ میں نے بہت اچھا کیک بنایا ہے یا میں نے اس ہفتے کئی بار چرچ جا کر اچھا کام کیا۔ نہیں۔ کیونکہ خُدا کے نزدیک نیکی کاموں سے نہیں بلکہ ایمان سے ملتی ہے۔ ہم اپنے اچھے کاموں سے نہیں بلکہ یسوع پر ایمان رکھنے سے راست ٹھہرتے ہیں۔رُومِیوں 3: 28 میں لکھا ہے کہ چُنانچہ ہم یہ نتِیجہ نِکالتے ہیں کہ اِنسان شرِیعت کے اَعمال کے بغَیر اِیمان کے سبب سے راست باز ٹھہرتا ہے۔ '
آپ کو خُدا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ وہ تو پہلے ہی آپ پر مرکوز ہے۔
اگر آپ سچے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ یسوع نے آپ کے گناہ کی قیمت ہمیشہ کے لیے ادا کر دی ہے تو آپ اپنا حصہ پورا کر چکے ہیں کیونکہ آپ نے اس سچائی پر ایمان لا کر اسے قبول کیا ہے۔
خُدا صرف اُس وقت مایوس ہوتا ہے جب آپ اپنے آپ کو فریب میں آنے دیتے ہیں۔
لہٰذا دھیان دیں کہ آپ ناکامی پر کس طرح ردعمل دیتے ہیں۔ کیا آپ اپنی کوششوں سے سب ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے؟ یا آپ بھروسہ رکھیں گے کہ یسوع کے کیے گئے کام آپ کے لیے کافی ہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا